دو بار کی چمپئن اٹلیٹیکوڈی کولکاتا ہفتہ کے روز جب یہاں سالٹ لیک اسٹیڈیم میں اڈیشہ ایف سی کا سامنا کرے گی تو اس کا مقصد ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چھٹے سیزن کی پوائنٹس ٹیبل کی پہلی پوزیشن پہنچنے کاہوگا۔
کولکاتا کی یہ ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں ایف سی گوا سے تین پوائنٹس پیچھے ہے لیکن اڈیشہ کو شکست دینے کے بعد ایک بار پھر یہ پول پوزیشن پر آ جائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہو جائیں گے لیکن بہتر گول فرق اور ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ اے ٹی کے کو ٹاپ پر لا دے گا۔ انتونیو هباس کی ٹیم مسلسل تین جیت کے بعد یہ میچ کھیل رہی ہے اور اس دوران اس نے ایک بھی گول نہیں کھایا ہے۔
اچھی بات یہ ہے کہ چوٹ سے نجات حاصل کرنے کے بعد ڈیوڈ ولیمز کو گزشتہ میچ میں کچھ وقت تک میدان میں وقت گزارنے کا موقع ملا تھا۔ رائے کرشنا شاندار فارم میں ہے اور اس سیزن میں وہ 10 گول کر چکے ہیں۔
دوسری طرف، جوزف گومبو کی اڈیشہ کو ٹاپ -4 میں جانے کی اپنی توقعات کو زندہ رکھنے کے لئے جیت کی پٹری پر لوٹنا هوگا۔
چوٹ کی وجہ سے ایڈرین سانٹانا کو کھونے کے بعد اس ٹیم نے سیزن کے آخر تک لون پر بنگلور ایف سی سے مینوئل اونو کو اپنے ساتھ جوڑا ہے۔ اونو نے گزشتہ ہفتے ڈیبیو کرتے ہوئے ایف سی گوا کے خلاف دو گول کئے۔
ایف سی گوا 33 پوائنٹ،اٹلیٹیکو ڈی کولکاتا30 پوائنٹ اور بنگلورو ایف سی 28 پوائنٹ کے ساتھ سیمی فائنل میں پہلے ہی اپنی جگہ پکی کرچکی ہے۔
ممبئی سٹی ایف سی اس جیت کے ساتھ 16 میچوں میں 26 پوائنٹ کے ساتھ چوتھی پوزیشن مستحکم کرلی ہے لیکن اس کا اس مقام پر برقراررہنا چنئین ایف سی کے دومیچوں کے نتیجے پر منحصر ہے ۔