چار مرتبہ کی چمپئن بھارتی ٹیم کا فائنل میں میزبان نیپال سے جمعے کو مقابلہ ہوگا ۔
بھارتی ٹیم اب تک تین میچوں میں پندرہ گول کر چکی ہے۔
سیمی فائنل مقابلے میں ڈالیما چھپر نے اٹھارہویں منٹ میں سنجو کے کارنر پر بھارت کو سبقت دلائی جس کے بعد اندومنی نے 23 ویں منٹ اور 37ویں منٹ میں دو گول کرکے بھارت کو 3-0 سے سبقت دلادی۔
منیشا نے انجری ٹائم میں بھارت کا چوتھا گول کیا۔منیشا کا ٹورنامنٹ میں یہ پہلا گول تھا۔