ETV Bharat / sports

بھارتی فٹ بال ٹیم نے 'سیف' کا خطاب جیتا

author img

By

Published : Sep 29, 2019, 7:25 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 12:14 PM IST

بھارتی فٹ بال ٹیم نے بنگلہ دیش کو دو ایک سے شکست دے کر سیف انڈر 18 چیمپیئن شپ (ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن) کا خطاب اپنے نام کرلیا۔

بھارتی فٹ بال ٹیم نےسیف 18 کا خطاب جیتا

بھارت نے اس عمر کے زمرے میں پہلی بار سیف چیمپیئن شپ کو اپنے نام کیا ہے۔

بھارتی فٹ بال ٹیم نے بنگلہ دیش سے بہترین مقابلہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو شکست دے کر پہلی بار سیف انڈر 18 چیمپیئن شپ کو جیتنے میں کامیاب رہی۔

آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن(اے آئی ایف ایف) کے مطابق، اس اہم ترین میچ میں بھارت کے لیے وکرم پرتاپ سنگھ اور روی بہادر رانہ نے گول کیے۔

میچ کی شروعات میں بھارتی ٹیم کے لیے شاندار رہی۔دوسرے ہی منٹ میں بھارت نے بہترین انداز میں وکرم نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت کے قریب لانے میں کامیاب رہے۔

لیکن وہیں شروعات میں بھارت سے پیچھے رہنے کے باوجود بنگلہ دیش نے ہار نہیں قبول کی اور میچ میں بنے رہنے کے لیے مسلسل کوشش کرتے رہے۔میچ کے 22 ویں منٹ میں بھارت کے گورکیرت سنگھ اور حزب اختلاف کی ٹیم کے محمد فہیم کو ریڈ کارڈ ملا۔

میچ کے 40 ویں منٹ میں بنگلہ دیش کو کامیابی حاصل ہوئی ااور یاسین عرافات نے اپنی ٹیم کے لیے گول کرکے میچ میں برابری بنا لی۔گول کے بعد جارحانہ انداز سے جشن منانے کی وجہ سے عرافات کو ریڈ کارڈ دیکھایا گیا اور بنگلہ دیش کو باقی کا میچ نو کھلاڑیوں سے کھیلنا پڑا۔

وہیں میچ کا دوسرے ہاف دمدار رہا اور دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ایک وقت ایسا آیا کہ مقابلے میں اضافی وقت کی ضرورت ہوگئی، لیکن انجوری ٹائم یعنی 91 منٹ میں روی نے 30 گز کی دوری سے گول کرتے ہوئے بھارت کو جیت دلائی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 12:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.