مغربی بنگال کے ندیا ضلع کے کلیانی میں واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں آ ئی لیگ کے ایک اہم میچ میں میزبان ایسٹ بنگال اور منرواپنجاب ایف سی کی ٹیمیں آ منے سامنے ہوئیں۔
میزبان ٹیم ایسٹ بنگال نے جارحانہ انداز میں کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے نویں منٹ پر انوسوما کروہما کے گول کی بدولت ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی۔
کھیل کے 40 ویں منٹ پر گریک کھوشلہ نے گول کرکے منرواپنجاب ایف سی کو ایک ایک گول کی برابری پر لا کھڑ اکریا۔
پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا اور میچ کا اسکور1۔1 رہا۔
دوسرے ہاف میں بھی ایسٹ بنگال اور منراواپنجاب ایف سی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے پے درپے حملے دیکھنے کوملے ۔
کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان ایک دوسرے پر برتری کی جنگ جاری رہی لیکن گول کرنے میں کسی کو کامیا بی نہیں ملی اور میچ 1۔1 گول سے ڈرا ہو گیا۔
موہن بگان 11 میچوں میں آ ٹھ جیت،دوڈرا اور ایک ہار کی بدولت 26 پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے ۔
اس کے علاوہ منرواپنجاب 12 میچوں میں 18 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے جو لیگ لیڈر مو ہن بگان سے آ ٹھ پوائنٹ کے خسارے میں ہے۔
گوکھلم کیرالہ اف سی 11 میچوں میں 17 پوائنٹ اور رئیل کشمیر ایف سی 9 میچوں میں 15 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہے۔
ایسٹ بنگال 11 میچوں میں 12 پوائنٹ کے ساتھ نوویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے اور اس پر ریلیگیشن کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔