فیفا کے 211 ارکان نے انھیں بلامقابلہ صدر منتخب کیا۔
انچاس برس کے انفنٹینو 2019۔2023 کی مدت کار کے لیے عہدہ صدارت کے تنہا امیدوار تھے۔ انھیں فیفاکی 69 ویں کانگریس میں فیفا کا صدر منتخب کیا گیا۔
انہوں نے فروری 2016 میں سیپ بلیٹر کی جگہ فیفا کی صدارت کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انہوں نے 2018 کے روس عالمی کپ میں وار مرحلے کی شروعات کی تھی اور اپنے پہلی مدت کار میں خاتون فٹبال کوفروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
انفنٹینو نے فیفا کی بد عنوانی سے متاثر شبیہ کو کافی شفاف بنایا ہے اور وہ بد عنوانی کے خلاف مسلسل بر سر پیکار رہے ہیں۔