اسٹار فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی کو ایکواڈور اور بولیویا کے خلاف ہونے والے 2022 عالمی کپ کوالیفائنگ کے مقابلوں کے لیے ارجنٹائنا کی 23 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ارجنٹائنا کے لئے حملہ کی کمان سنبھالنے والے بارسلونا کے 32 سالہ میسی کا ساتھ مانچسٹر سٹی کے سرجیو ایگوویرا، جووینٹس کے فارورڈ پاؤلو ڈبالا اور انٹر میلان کے لٹارو مارٹنیز دیں گے۔
جنوبی امریکی کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں ارجنٹائنا اور ایکواڈور کے درمیان پہلا مقابلہ بیونس آئرس میں 26 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

وہیں اس کے پانچ دن بعد لا پاز میں ارجنٹائنا کا مقابلہ بولیویا سے ہوگا۔ تاہم میسی پابندیوں کی وجہ سے اپنا پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔