فیفا ورلڈ کپ 2022 اور ایف سی ایشیا کپ 2023 کے لئے ہونے والے جوائنٹ كوالیفکیشن راؤنڈ دو کے مقابلوں کے لیے دنیا کے کئی ممالک میں پھیل چکے موذی کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ایشیائی فٹ بال فیڈریشن (اے ایف سی) نے پیر کو ایک بیان جاری کر کے کہاکہ مارچ اور جون میں ہونے والے کوالیفائر راؤنڈ دو کے مقابلوں کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ فیفا اور اے ایف سی ملتوی کئے گئے مقابلوں کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کریں گے۔
كوالیفکیشن راؤنڈ دو کے مقابلوں کے لیے ہندستانی فٹ بال ٹیم کو اس سال 26 مارچ کو بھونیشور کے كلنگا اسٹیڈیم میں ایشیائی چمپئن قطر کی میزبانی کرنی ہے ۔

چار جون کو ہندستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ڈھاکہ میں اور نو جون کو کولکتہ میں افغانستان سے ہونا تھا۔اے ایف سی نے اگرچہ کہا ہے کہ باہمی تال میل کے ساتھ متعلقہ ملک صحت کے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے پیشگی پروگرام کے مطابق کھیلنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اے ایف سی اور فیفا مل کر صورت حال کا جائزہ لینا جاری رکھیں گے اور صحت سے متعلق پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد طے کریں گے کہ کیا ابتدائی جوائنٹ کوالیفائر راؤنڈ 2 کی فہرست میں اور تبدیلی کرنا چاہئے یا نہیں۔