ETV Bharat / sports

پیرو میں فٹ بال کلبوں کو تربیت شروع کرنے کی اجازت

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل سرگرمیاں ٹھپ ہونے کے درمیان پیرو کے صدر مارٹن وجكارا نے فٹ بال کلبوں کو تربیت شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

football clubs allowed to start training in peru
پیرو میں فٹ بال کلبوں کو تربیت شروع کرنے کی اجازت
author img

By

Published : May 24, 2020, 7:25 PM IST

پیرو کے صدر مارٹن وجكارا نے ملک کو خطاب کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے ساتھ ہی ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو 30 جون تک بڑھانے کا اعلان کیا۔ اگرچہ اس دوران کچھ اقتصادی سرگرمیوں کو شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

football clubs allowed to start training in peru
پیرو میں فٹ بال کلبوں کو تربیت شروع کرنے کی اجازت

وجكارا نے کہا کہ ہم نے پیرو فٹ بال فیڈریشن کے پروفیشن فٹ بال کلبوں کو تربیت شروع کرنے کی اجازت دینے کی اپیل کو قبول کیا ہے جس سے فٹ بال دوبارہ شروع کیا جا سکے۔ یہ ضروری ہے کہ میچوں کے دوران تمام ضروری پروٹوکول پر عمل ہو اور چند ماہ تک مقابلوں کو ناظرین کے بغیر کرایا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ پیرو میں کورونا کے 12 ہزار معاملے سامنے آئے ہیں اور اب تک اس سے یہاں 3200 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے پیرو انتظامیہ نے گذشتہ 12 مارچ کو ملک بھر میں فٹ بال سرگرمیاں ملتوی کر دی تھیں۔ اگرچہ اس بات کی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے کہ میچ کب سے شروع کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.