ETV Bharat / sports

بائرن میونخ 11 ویں مرتبہ چیمپئنز لیگ کے فائنل میں - چیمپئنز لیگ

پانچ بار کے چمپیئن بائرن میونخ نے سیمی فائنل میں فرانسیسی کلب لیون کو 0-3 سے شکست دیکر11 ویں مرتبہ چیمپئنز لیگ کے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔

champions league
champions league
author img

By

Published : Aug 20, 2020, 9:41 PM IST

بائرن میونخ کا مقابلہ فائنل میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی ) سے ہوگا جس نے سیمی فائنل میں جرمن کلب آر بی لیپزگ کو 0-3 سے شکست دی تھی۔

رواں سیزن میں یہ بائرن میونخ کی مسلسل دسویں جیت ہے۔ اس کے ساتھ اس نے لیگ کی تاریخ میں لگاتار میچ جیتنے کے پانچ سال پرانے ریئل میڈرڈ کے ریکارڈ کی برابر کی۔

لیون کے خلاف میچ میں بائرن میونخ شروع سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو 18 ویں منٹ میں فائدہ ہوا جب سرج نابری نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی۔ نابری نے 15 منٹ بعد دوسرا گول بھی کیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ چمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل میں 2 گول کرنے والے دوسرے جرمن کھلاڑی بن گئے۔

اس سے قبل 12-2013 میں ان کے ساتھی تھامس مُلر نے بارسلونا کے خلاف سیمی فائنل میں دو گول اسکور کیے تھے۔ نابری نے اس سیزن میں اب تک 9 گول اسکور کیے ہیں۔

ہاف ٹائم تک یہ اسکور رہا جبکہ بائرن میونخ نے دوسرے ہاف میں بھی جارحانہ رخ اختیار کیا اور لیون کے خلاف گول کرنے کے کئی موقع بنائے۔ 88 ویں منٹ میں رابرٹ لیوانڈوسکی نے بائرن کے لئے تیسرا گول کرکے فائنل میں داخلے پر مہر لگائی۔

لیوانڈوسکی کا سیزن کا 15 واں گول تھا۔ وہ ایک ہی سیزن میں 15 یا اس سے زیادہ گول اسکور کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے کرسٹیانو رونالڈو 2013-14 میں 17 گولز، 2015-16 میں 16 گولز اور 2017-18 میں 15 گول کر چکے ہیں۔

لیوانڈوسکی مسلسل میچوں میں 9 گول اسکور کرنے والے کلب کی تاریخ کے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے پہلے 2003 میں روڈ وین نسٹرلوئی نے 9 اور 2018 میں رونالڈو نے لگاتار 11 گول اسکور کیے تھے۔

اس فتح کے ساتھ ہی بائرن میونخ ایک ہی سیزن میں 40 یا اس سے زیادہ گول کرنے والی چمپئنز لیگ کی تاریخ کی چوتھی ٹیم بن گئی۔

جرمن کلب نے اس سیزن میں 42 گول اسکور کیے ہیں۔ اس سے قبل بارسلونا نے 1999۔ 2000 کے سیزن میں 45 گولز، 2013 ۔ 14 میں ریئل میڈرڈ نے 41 اور 2017-18 میں لیورپول نے بھی اتنے ہی گول اسکور کیے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.