انگلینڈ کی جانب سے میچ کے تیسرے ہی منٹ میں جل اسکاٹ نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی تھی، اس کے بعد ایلن کے شاندار گول نے اسکور 0-2 کردیا، واضح رہے کہ عالمی کپ میں ایلن کا یہ پانچواں گول تھا۔
پہلے ہاف میں 0-2 کی برتری بنا چکی انگلینڈ نے دوسرے ہاف میں جارحانہ رخ اختیار کیا اور مزید ایک گول کر کے 0-3 کی برتری حاصل کر لی جو آخر تک بر قرار رہی۔
انگلینڈ کی جانب سے تیسرا گول لوسی برونز نے کیا۔