میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے گیے انٹرنیشنل چمپیئن کپ کے ایک میچ میں اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل رئیل میڈرڈ کو اٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔
کھیل کے پہلے منٹ پر ہی ڈئیگو کوسٹا نے گول کرکے اٹلیٹکو میڈرڈ کو ایک صفر کی سبقت دلا ئی۔ آٹھویں منٹ پر جوافلیکس نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 0۔2 گول سے آ گے کردیا۔19 ویں منٹ پر اینجل کورا نے خوبصورت گول کرکے اٹلیٹکو کی سبقت 0۔3 کردی۔
تین صفر کی سبقت کے باوجود اٹلیٹکو میڈرڈ نے شاندار کھیل کاسلسلہ جاری رکھا۔کھیل کے 28 ویں منٹ پر ڈئیگو کوسٹا ایک بار پھر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کو چار۔صفرسے سبقت دلا دی۔
پہلے ہاف کے اختتام سے قبل 45 ویں منٹ پر ڈئیگو کوسٹانے پنالٹی کو گول میں بدل کر اپنی ٹیم اٹلیٹکو میڈرڈ کو نہ صرف پانچ۔ صفر کی برتری دلائی بلکہ اپنا ہیٹ ٹڑک بھی مکمل کیا ۔
دوسرے ہاف میں بھی اٹلیٹکو ڈی میڈرڈ کی جانب سے شاندار کھیل کا سلسلہ جا ری رہا اور 51 ویں منٹ پر لگاتار چوتھا گول کرکے اٹلیٹکو کو چھ۔ صفر کی برتری دلائی۔ 59 ویں منٹ پر ناچھو نے گول کرکے رئیل میڈرڈ کومیچ میں واپس لانے کی کوشش کی ۔
65 ویں منٹ پر اٹلیٹکو کے ڈئیگوکوسٹا اور رئیل میڈرڈ کے ڈانی کارواجال کو ریڈ کارڈ دکھا کرمیدان سے باہر کردیا۔
رئیل میڈرڈ ناچکو کے گول کی بد ولت میچ میں واپس آئی ۔ لیکن 70 ویں منٹ پر ویٹولو نے گول کرکے اٹلیٹکو میڈرڈ کو 1۔7سے آگے کردیا۔
کھیل کے 85 ویں منٹ پر کریم بنجیما نے پنالٹی کے ذریعہ گول کرکے میچ کا اسکور2۔7 کردیا۔چار منٹ بعد جیویرہرنانڈیز نے رئیل میڈرڈ کی طرف سے گول کرتے ہوئے اسکور3۔7 کردیا۔
اٹلیٹکومیڈرڈ نے شاندار کھیل کامظاہرہ کر تے ہوئے کٹر حریف رئیل میڈرڈ کو 3۔7 گول سے شکست دے کر انٹرنیشنل کپ میں بڑی جیت اپنے نام کرلیا۔