جنوبی امریکی فٹ بال کنفیڈریشن نے اس کی اطلاع دی ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب کوپا امریکہ ٹورنامنٹ کا انعقاد دو ممالک میں ہوگا۔
کوپا امریکہ 2020 ٹورنامنٹ کا 47 واں ایڈیشن ہو گا اور اس میں مجموعی طور پر 38 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ دونوں ممالک میں دو دو کوارٹر فائنل اور ایک سیمی فائنل بھی ہوگا جبکہ فائنل کی میزبانی کولمبیا کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈریشن نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ کوپا امریکہ میں حصہ لینے والی ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، شمالی گروپ کی ٹیمیں پہلے مرحلے کے میچ کولمبیا میں کھیلیں گی جن میں میزبان ملک، وینیزویلا ، ایکواڈور، برازیل اور پیرو شامل ہیں۔
جبکہ ارجنٹینا میں جنوبی گروپ کی ٹیمیں یوروگوئے، پیراگوئے، ارجنٹینا، بولیویا اور چلی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے دو ممالک آسٹریلیا اور قطر کس گروپ میں شامل ہوں گے اس کا فیصلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔
کولمبیا نے آخری بار سنہ 2001 میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کی تھی اور چیمپیئن بھی بنی تھی۔
جبکہ سنہ 2020 کوپا امریکہ دنیا کے سب سے قدیم فٹ بال ٹورنامنٹ کا چھ برسوں میں چوتھا سیزن ہوگا اور سنہ 2020 کے بعد یہ چار برسوں کے وقفے کی مدت میں منعقد ہوگا۔