لیگ کی گزشتہ دو چمپئن بنگلور اور چینین کے لئے یہ سیزن اب تک اچھا نہیں رہا ہے اور دونوں کو اس سیزن میں اب تک ایک بھی جیت نہیں ملی ہے۔ بنگلور اس سیزن میں اب تک مسلسل تین میچ ڈرا کھیل کر پوائنٹ ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر ہے۔
وہیں، 2017-18 کی چمپئن چینین کو گزشتہ تین میچوں میں سے دو میں شکست ملی ہے جبکہ اس کا ایک میچ ڈرا رہا ہے۔ انٹرنیشنل بریک پر جانے سے پہلے دونوں ہی ٹیمیں ایک جیت ضرور درج کرنا چاہیں گی۔
موجودہ چمپئن بنگلور نے گزشتہ تین میچوں میں اب تک صرف ایک گول داغا ہے جبکہ چینین نے اب تک ایک بھی گول نہیں کیا۔ نارتھ ايسٹ یونائیٹڈ ایف سی کے ساتھ اپنے پہلے میچ میں بغیر گول ڈرا کھیلنے کے بعد بنگلور نے ایف سی گوا کے خلاف دوسرے میچ میں تھوڑی واپسی کی، لیکن اپنے کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم کو 1-1 سے ڈرا کھیلنا پڑا۔
جمشید پور ایف سی کے خلاف تیسرے میچ میں گول کیپر سبرتو پال نے بنگلور کو گول کرنے سے روک دیا۔بنگلور کے کوچ كارلس كواڈارٹ نے کہاکہ فٹ بال میں اس طرح کی چیزیں ہوتی رہتی ہیں ۔ کبھی کبھی اس پر سوال کئے جاتے ہیں، لیکن اس کی کوئی حقیقی وجہ نہیں ہے۔
یہ صرف نمبر ہے اور چنئی کے لئے بھی یہی ہے۔ انہوں نے ابھی زیادہ میچوں میں گول نہیں کئے ہیں۔ لیکن وہ اسے تبدیل کرنے والے ہیں۔ ہم نے مختلف کھلاڑیوں کے ساتھ بہت موقع بنائے ہیں اور یہ اہم ہے۔
كواڈارٹ اب اپنی ٹیم کے ڈیفنس سے خوش ہوں گے، لیکن زخمی البرٹ سیران کی غیر موجودگی ان کے لئے فکر کی بات ہے۔ کوچ نے کہاکہ ہم اپنی ٹیم کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ میں نے پہلے تین میچوں میں اسے دیکھا ہے۔
ہم گول نہیں کر رہے ہیں، لیکن ہماری کارکردگی میں تسلسل ہے۔وہیں، کوچ جان گریگوری کی چینین ایف سی کی ٹیم کو اب اس سیزن میں اپنا پہلا گول کرنا هےكوچ نے کہاکہ اصل میں ہم اچھا کھیلے ہیں، خاص طور پر گزشتہ دو میچوں میں۔
دو میچوں میں ہم نے 40 شاٹ لگائے ہیں اور ہمیں گول کرنا چاہئےتھا ۔ان دونوں میچوں سے ہمیں واقعی چھ پوائنٹس لینا چاہئے تھا۔پہلے میچ میں گوا کے ہاتھوں 0-3 سے شکست کا سامنا کے بعد چینین کی ٹیم ممبئی سٹی اور اے ٹی کے کے خلاف گول نہیں کر پائی۔ چینین کے پاس انیرودھ تھاپا اور رافیل كرویلارو جیسے کھلاڑی ہیں جو کہ مڈفیلڈ میں اپنا اثر چھوڑ سکتے ہیں۔
کوچ گریگوری نے کہاکہ 2016 میں بنگلور کے لیگ میں آنے کے بعد سے دونوں ٹیموں کے درمیان دشمنی کافی بڑھ گئی ہے۔ ہمارے اور ان کے فینس میچ سے لطف لیتے ہیں۔ ہم سیزن کی پہلی جیت حاصل کرنا پسند کریں گے اور اس کے لئے بنگلور سے اچھی جگہ اور کہیں نہیں ہو سکتی ہے۔
یہ فٹ بال سے قدرے بڑھ کر ہے۔چینین نے آئی ایس ایل میں اپنا پچھلا گول فروری میں بنگلور ایف سی کے خلاف ہی کیا تھا، جسے ٹیم نے 2-1 سے جیتا تھا۔ امید ہے کہ چینین اس نتیجے کو اتوار کو بھی یہاں دهرائےگی جبکہ بنگلور کا مقصد چینین کی راہ سخت کرنے کا ہوگا۔