ETV Bharat / sports

چیلسی یوروپا لیگ خطاب پر قابض - یوئیفا یوروپا چیمپیئن لیگ

یوئیفا یوروپا چیمپیئن لیگ کے یکطرفہ فائنل مقابلے میں چیلسی نے اپنے دیرینہ حریف آرسنل کو ایک کے مقابلے چار گول سے شکست دے کر خطاب پر قبضہ کر لیا ہے۔

چیلسی یوروپا لیگ خطاب پر قابض
author img

By

Published : May 31, 2019, 11:47 AM IST

بیلجیم کے اسٹار کھلاڑی ایڈن ہیزارڈ نے اس میچ میں دو کئے جبکہ ایک گول میں معاونت کی۔

میچ کا پہلا ہاف بنا کسی گول کے ختم ہوا لیکن چیلسی نے دوسرے ہاف میں شاندار شروعات کی جس کا نتیجہ میچ کے 49 ویں منٹ میں دیکھنے کو ملا جب چیلسی جیرو ہیڈر کے ذریعے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔

اسٹار کھلاڑی ایڈن ہیزارڈ  نے میچ میں دو گول کئے

میچ کے 60 ویں منٹ میں پیڈرو نے شاندار گول کرتے ہوئے ٹیم کو دو صفر کی برتری دلادی۔

اس کے پانچ منٹ کے بعد ہی چیلسی کو پنالٹی ملا جسے ہیزارڈ نے گول میں تبدیل کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی اور اسکور تین صفر کر دیا۔

آرسنل کے کھلاڑی الیکس نے 69 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو تھوڑی راحت دلائی لیکن ہیزارڈ نے دوبارہ گول کر کے ٹیم کو ناقابل تسخیر برتری دلائی جو آخر تک قائم رہی۔

ایسی قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ ہیزارڈ کا چیلسی کے لیے یہ آخری میچ ہو سکتا ہے کیوں کہ وہ ریئل میڈرڈ سے جڑنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ چیلسی بغیر کوئی میچ ہارے خطاب جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، چیلسی نے آخری بار سنہ 2013 میں یہ خطاب جیتا تھا اور اس جیت کے ساتھ ہی اس نے چیمپیئن لیگ کے آئندہ سیزن کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.