ETV Bharat / sports

برازیل سیمی فائنل میں

برازیل نے پیراگوئے کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-4 سے شکست دے کر کوپا امریکہ 2019 کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

برازیل سیمی فائنل میں
author img

By

Published : Jun 28, 2019, 8:08 PM IST

کوپا امریکہ میں یلو آرمی برازیل نے فل ٹائم میں اسکور 0-0 رہنے پر پنالٹی شوٹ آؤٹ میں پیراگوئے کو 3-4 سے شکست دی ہے۔

حالاںکہ میچ میں پوری طرح سے میزبان برازیل کا دبدبہ رہا اور ٹیم نے گیند کو زیادہ وقت تک اپنے پاس ہی رکھا، جبکہ پیروگوئے کی ٹیم بھی مسلسل کوششیں کرتی رہی لیکن کوئی بھی ٹیم گول نہیں کر سکی جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا۔

برازیل کے کھلاڑیوں نے 26 مرتبہ گیند کو گول پوسٹ میں ڈالنے کی کوشش کی جس میں سے 8 مرتبہ گیند صحیح نشانے پر گئی لیکن پیرا گوئے کے گول کیپر نے برازیل کی تمام کو ششوں کو ناکام کر دیا۔

پنالٹی شوٹ آؤٹ میں برازیل نے 4 گول کئے جبکہ پیراگوئے 3 ہی گول کر سکی۔

پیراگوئے کی جانب سے میگوئیل الیمرون، برونو والڈیز اور راڈریگو روزاس نے جبکہ برازیل کی جانب سے گیبئیل جیسس، فلپ کونٹینہو، مرکوئینہاس اور ویلین نے گول کئے۔

واضح رہے کہ برازیل نے سنہ 2007 میں آخری مرتبہ کوپا امریکہ خطاب جیتا تھا جبکہ سنہ 2011 اور سنہ 2015 میں اسے پیراگوئے کے ہاتھوں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.