ETV Bharat / sports

کلکتہ فٹبال لیگ 2021: بھوانی پور ایف سی شکست سے بچنے میں کامیاب - بھوانی پور ایف سی کے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ

کھیل کے انجوری ٹائم میں سدیپ پاترا کے اہم گول کی بدولت بھوانی پور ایف سی کی ٹیم نے بی ایس ایس ایس سی کے خلاف 2-2 گول سے میچ ڈرا کرکے شکست سے بچنے میں کامیاب رہی۔

بھوانی پور ایف سی شکست سے بچنے میں کامیاب

author img

By

Published : Aug 27, 2021, 9:00 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع رابندر سرور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بی ایس ایس ایس سی اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل بھوانی پور ایف سی کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ ربندر سرور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مضبوط اور متوازن ٹیم بھوانی پور ایف سی فیورٹ تھی اور اسی انداز میں ہی کھیل کی شروعات کی۔

بھوانی پور ایف سی کے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرنے پر بی ایس ایس ایس سی نے پہلے دفاعی حکمت عملی اپنائی اس کے بعد جوابی حملہ کیا، کھیل پر دبدبہ بنانے کے لئے دونوں ٹیموں کی جانب سے تابڑ توڑ حملے کیے گئے، فٹبال کے شیدائیوں کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

بی ایس ایس ایس سی کی ٹیم راہل پسوان کے گول کی بدولت حریف پر دباؤ بنانے میں کامیاب رہی مگر چند منٹوں کے بعد ہی نائجیریائی فٹبالر ہنری کیسکا نے گول کرکے بھوانی پور ایف سی کو ایک - ایک گول کی برابری پر لاکھڑا کر دیا پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی بھرپور کوشش کے باوجود مزید کوئی گول نہیں ہو سکا اور میچ کا اسکور 1-1 رہا۔

دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل کا سلسلہ جاری رہا، دونوں جانب سے مسلسل کوششیں جاری رہیں اسی بیچ راہل پسوان نے ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم بی ایس ایس ایس سی کو بھوانی پور ایف سی پر 1-2 کی اہم سبقت دلائی، کھیل کے اختتام تک تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل مضبوط اور متوازن ٹیم بھوانی پور ایف سی اسکور برابر کرنے کی کوشش میں مصروف رہی، تاہم کھیل کے انجوری ٹائم 90+5 ویں منٹ پر سدیپ پاترا نے ایک اہم گول کرکے بھوانی پور ایف سی کو نہ صرف یقینی شکست سے دوچار ہونے سے بچایا بلکہ اپنی ٹیم کو ایک اہم پوائنٹ بھی دلایا۔

مزید پڑھیں: ٹوکیو پیرالمپکس میں پاور لفٹر سکینہ نے تمغہ جیتے بغیر تاریخ رقم کی

بی ایس ایس ایس سی کی ٹیم اس میچ کے ڈرا ہونے کے باوجود دو میچوں میں چار پوائنٹ کے ساتھ 'کلکتہ فٹبال لیگ 2021' کے پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر ہے، جبکہ بھوانی پور ایف سی دو میچوں میں چار پوائنٹ کی بدولت دوسرے نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.