مصر کے قاہرہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گیے خطابی معر کہ میں لیجریا اور سنیگیگل کی ٹیموں کےدرمیان دلچسپ مقابلہ ہو ا۔
کھیل کے تیسرے منٹ پر بغداد باؤندجایہ نے تیس گز کی دوری سے زاناٹے دار شاٹ لگا یا جو سئنگیل کے دفاعی کھلاڑی سے ٹکر ا کر میں جال میں چلا گیا۔
الیجریا کی ٹیم نے سبقت حاصل کرنے کے بعد میچ پر اپنی گرفت برقرار نہیں رکھ سکی ۔ سینیگل کی ٹیم میں پہلے ہاف کے اختتام تک میچ پر حاوی رہی مگر اسکور برابر نہ کر سکی۔
دوسر ے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ۔سینیگل نے اسکور برابر کر نے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہی ۔
سینیگل کے اسٹار کھلاڑی سید مانے کا شاٹ الیجریائی فٹبالر کے ہاتھوں سے ٹکرا گیا ۔ سینیگل کے کھلاڑیوں نے پنالٹی کا مطالبہ کیا ۔
فیلڈ ریفری سیدی علی وم نے ویڈیو اسیسٹنٹ ریفری کی جانب سے اشارہ کیا۔ویڈیو اسیسٹنٹ ریفری نے پنالٹی کےمطالبے کو رد کردیا۔
الیجریا ئی ٹیم ایک صفر کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے افریقہ کپ آف نیشینز کا خطاب اپنے نام کرلیا۔
اس سے قبل الیجریا کی فٹبال ٹیم 1990 میں افریقہ نیشینز کا خطاب جیت چکی ہے۔