اسلام آباد:ممکنہ طور پر پی سی بی کے چیئرمین کے طور پر واپس آنے والے ذکا اشرف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلا نکتہ یہ ہے کہ میں نے ماضی میں ہی ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کر دیا تھا کیونکہ میں اس سے متفق نہیں ہوں، ایشین کرکٹ کونسل بورڈ نے فیصلہ کیا تھا کہ ٹورنامنٹ مکمل طور پر پاکستان میں کرایا جائے تاہم، بڑے میچز کہیں اور منعقد کیے جا رہے ہیں اور صرف نیپال جیسی چھوٹی ٹیمیں پاکستان میں کھیلیں گی، یہ پاکستان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میزبان ہونے کے ناطے مکمل ایشیا کپ پاکستان میں ہونا چاہیے۔
ذکا اشرف کا بطور پی سی بی چیئرمین انتخاب متوقع ہے کیونکہ انہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں تعینات کیا تھا۔70 سالہ ذکا اشرف نے کہا کہ وہ 31 اگست سے 17 ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں تبدیلیاں لانے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ پچھلی انتظامیہ نے کیا فیصلہ کیا ہے کیونکہ مجھے اس سے متعلق معلومات تک رسائی نہیں ہے، میں جاکر دیکھوں گا اور کوشش کروں گا کہ کم سے کم وقت میں وہ کام کروں جو پاکستان کے بہترین مفاد میں ہو۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہندوستانی اپنی ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت نہ دے کر کرکٹ کو سیاست زدہ کر رہا ہے۔احسان الرحمٰن نے کہا کہ ہندوستان کو اپنی ضد چھوڑ کر پاکستان میں کرکٹ کھیلنی چاہیے، میرا ذاتی طور پر ماننا ہے کہ اگر ہندوستان پاکستان نہیں آتا تو پاکستان کو بھی ان کے ملک کا دورہ نہیں کرنا چاہیے، اگر ہندوستان کسی غیر جانبدار مقام پر کھیلنے کا انتخاب کرتا ہے تو پاکستان کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:France Footballer Zinedine Zidane 'زین الدین زیدان فرانسیسی فٹبال ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی تھے'
انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی عبوری انتظامی کمیٹی کی مدت 19 جون کی رات ختم ہو گئی تھی اور اس کے بعد کیے گئے فیصلوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
یو این آئی