ETV Bharat / sports

Yuzvendra Chahal یوزویندر چہل کینٹ کے لیے گیند بازی کریں گے - ہندوستان کے اسٹار اسپنر یوزویندر چہل

بھارت کے اسٹار اسپنر یوزویندر چہل نے جاری کاؤنٹی چمپئن شپ میں تین میچوں کے لیے کینٹ سے معاہدہ کرلیا ہے۔ تاہم فی الحال انہیں متعلقہ اداروں سے اجازت لینا ہوگی۔

یوزویندر چہل کینٹ کے لیے گیند بازی کریں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2023, 11:23 AM IST

ممبئی: ایشیا کپ اور آئندہ ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے قومی سلیکٹرز کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد ہندوستان کے اسٹار اسپنر یوزویندر چہل نے جاری کاؤنٹی چمپئن شپ میں تین میچوں کے لیے کینٹ سے معاہدہ کرلیا ہے۔ تاہم فی الحال انہیں ضروری اداروں سے اجازت لینا ہوگی۔ کلب نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ چاہل ناٹنگھم شائر اور لنکاشائر کے ساتھ ساتھ سمرسیٹ کے خلاف کینٹ کے بقیہ دو گھریلو چیمپئن شپ میچوں کے لیے انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے۔

چہل نے بیان میں کہا کہ انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں کھیلنا میرے لیے ایک دلچسپ چیلنج ہے اور میں اس کا منتظر ہوں۔کینٹ کے کرکٹ ڈائریکٹر ، پال ڈاؤنٹن نے کہاکہ ہمیں سیزن کے آخری تین چیمپئن شپ میچوں کے لیے یوزویندرا جیسے معیاری اسپنر کو ٹیم میں شامل کرنے پر خوشی ہے، میٹ پارکنسن اگلے سال تک دستیاب نہیں ہوں گے اور حامی قادری حال ہی میں زخمی ہوئے ہیں۔ . چہل انگلینڈ کنڈیشنز میں کھیلنے کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Lalchand Rajput ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ بھارتی ٹیم مضبوط اور متوازن ہے، لال چند راجپوت

وزویندر چہل نے کہاکہ انگلینڈ کے کاونٹی کلب کی جانب سے تین میچ کھیلنے کے لئے کانٹرکٹ ہوئے ہیں۔امید کرتا ہوں کہ ان تینوں میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکوں ۔انگلینڈ میں کھیلنے کے تجربے کی ایک اہنی اہمیت ہوتی ہے۔وہاں کنڈیشن کے مطابق کھیلا جا تا ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.