ETV Bharat / sports

Yuzvendra Chahal شطرنج سے پرسکون رہنے میں مدد ملتی ہے: چہل - ٹیم ایس جی الپائن واریئرز کے ایمبیسڈرچہل

ہندوستانی لیگ اسپنر اور سابق انڈر 12 قومی شطرنج چیمپئن یزویندر چہل بھلے ہی پیشہ ورانہ طور پر شطرنج چھوڑ چکے ہوں لیکن اس کھیل سے حاصل ہونے والا صبر وتحمل کرکٹ میں ان کے بہت کام آیا۔

شطرنج سے پرسکون رہنے میں مدد ملتی ہے: چہل

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 8:10 PM IST

دبئی:گلوبل چیس لیگ (جی سی ایل) کی ٹیم ایس جی الپائن واریئرز کے ایمبیسڈر چہل نے کہاکہ مجھے میری پہلی جرسی شطرنج کے ذریعے ہی ملی ۔ میں نے گزشتہ برسوں میں اس کھیل سے صبر سیکھا ہے۔ اس سے مجھے کرکٹ میں بھی مدد ملتی ہے کیونکہ بعض اوقات اچھی بولنگ کرنے کے بعد بھی مجھے وکٹیں نہیں ملتی ہیں۔ ایسے وقت میں صبر کام آتا ہے۔

ٹیک مہندرا اور بین الاقوامی شطرنج فیڈریشن (ایف آئی ڈی ای) کی مشترکہ کوششوں سے منعقدہ جی سی ایل کومیگنس کارلسن اور وشواناتھن آنند جیسے سابق عالمی چیمپئن سے واہ واہی ملی ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا پہلا سیزن 21 جون کو دبئی میں شروع ہوا اور 2 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔ چہل نے جی سی ایل کے ٹیم فارمیٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ شطرنج کا آئی پی ایل ہے۔

چہل نے کہا، "ہندوستان میں ہم ہمیشہ کرکٹ دیکھتے ہیں، لیکن جی سی ایل شطرنج کا آئی پی ایل ہے۔ یہ اس ٹورنامنٹ کا پہلا ایڈیشن ہے اس لیے آئی پی ایل سے موازنہ مناسب نہیں ہے لیکن یہ ایک بہت اچھا اقدام ہے کیونکہ لوگ شطرنج اور لیگ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے بے چین ہوں گے۔

انہوں نے کہا، "مکسڈ ٹیموں کا نیا فارمیٹ بھی ایک بہترین چیز ہے۔ میں تقریباً 10-15 سال سے انتظار کر رہا ہوں۔ اب آپ نئے کھلاڑیوں کو آتے ہوئے دیکھیں گے اور لوگ جی سی ایل کے بارے میں بات کریں گے۔ جب یہ اس سطح پر آئے گا تو مجھے بہت خوشی ہوگی۔"

شطرنج اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بارے میں پوچھے جانے پر چہل نے کہا کہ وہ دوروں کے دوران اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ انہوں نے کہا، “(ہنستے ہوئے) ہندوستانی ٹیم میں کوئی ایسا نہیں ہے جو مجھے ہرا سکے۔ کبھی کبھی میں روی چندرن اشون کے ساتھ کھیلتا ہوں اور پھر ہمارے ٹرینر شنکر بسو ہیں جن کے ساتھ میں کھیلتا تھا۔ ہم پروازوں کے دوران اور سفر کرتے وقت بہت کھیلتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Duleep Trophy پجارا اور سوریہ ویسٹ زون کے لیے دلیپ ٹرافی کھیلیں گے

انہوں نے کہا، "میں کھیل سے پہلے سفر کے دوران بعض اوقات شبرنج کھیلتا ہوں کیونکہ اس سے مجھے پرسکون رہنے میں مدد ملتی ہے اور خاص طور پر پروازوں کے دوران، میں شطرنج کھیلتا ہوں۔ شطرنج اب بڑھ رہا ہے اور میں اس کھیل سے دو دہائیوں سے وابستہ ہوں۔ یہ (شطرنج) میری پہلی محبت ہے۔"

یواین آئی۔الف الف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.