ETV Bharat / sports

Yash Dhull یش ڈھل ایمرجنگ ایشیا کپ میں ہندوستان اے کی کپتانی کریں گے - ہندوستان اے کی کپتانی کریں گے

نوجوان باصلاحیت بلے باز یش ڈُھل 13 سے 23 جولائی تک ہونے والے ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 میں ہندوستان اے کی کپتانی کریں گے۔ ہندوستان کے کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے منگل کو اس کا اعلان کیا۔

یش ڈھل ایمرجنگ ایشیا کپ میں ہندوستان اے کی کپتانی کریں گے

author img

By

Published : Jul 4, 2023, 8:40 PM IST

ممبئی:سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے ابھیشیک شرما کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ہندوستان کو انڈر 19 ورلڈ کپ22-2021 جیتانے والےکپتان یش ڈھل کی قیادت میں منتخب ٹیم میں سائی سدرشن، ریان پراگ، پربھسمرن سنگھ اور دھرو جوریل کا نام بھی شامل ہے۔ اس سال کی رنجی ٹرافی میں متاثر کرنے والے گیند باز مانو سوتھر اور یوراج سنگھ ڈوڈیا کو بھی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔

سوراشٹرا کے سابق بلے باز سیتانشو کوٹک کو ٹیم کا کوچ منتخب کیا گیا ہے، جب کہ ہرش دوبے، نہل وڈھیرا، اسنیل پٹیل اور موہت ریڈکر ایکسٹرا کھلاڑی کے طور پر ہندوستانی ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے۔ آٹھ ایشیائی ممالک کے درمیان کھیلا جانے والا یہ ٹورنامنٹ 50 اوور کے فارمیٹ میں منعقد کیا جائے گا۔

انڈیا-اے کو نیپال، یو اے ای-اے اور پاکستان-اے کے ساتھ گروپ بی میں رکھا گیا ہے جبکہ سری لنکا-اے، بنگلہ دیش-اے، افغانستان-اے اور عمان-اے کو گروپ-اے میں رکھا گیا ہے۔ ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ پہلا سیمی فائنل گروپ اے کی ٹاپ ٹیم اور گروپ بی میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کے درمیان ہوگا۔ دوسرے سیمی فائنل میں گروپ بی کی ٹاپ ٹیم کا مقابلہ گروپ اے کی دوسری پوزیشن پر آنے والی ٹیم سے ہوگا۔ دونوں سیمی فائنل کی فاتح ٹیمیں 23 جولائی کو فائنل کھیلیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:2nd Ashes Test بین اسٹوکس کی سنچری رائیگاں، دوسرے ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کو شکست

ایمرجنگ ایشیا کپ کے لیے انڈیا اے ٹیم: سائی سدرشن، ابھیشیک شرما (نائب کپتان)، نکن جوس، پردوش رنجن پال، یش ڈھل (کپتان)، ریان پراگ، نشانت سندھو، پربھسمرن سنگھ (وکٹ کیپر)، دھرو جورل (وکٹ کیپر) ، مانو سوتھار، یوراج سنگھ ڈوڈیا، ہرشیت رانا، آکاش سنگھ، نتیش کمار ریڈی، راج وردھن ہنگرگیکر۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.