ETV Bharat / sports

Under 19 World Cup: آسٹریلیا کو شکست دے کر بھارتی ٹیم فائنل میں - بھارت انڈر 19 ورلڈ کپ داخل

بھارت نے انڈر 19 ورلڈ کپ U19 Cricket World Cup کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 96 رنز سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ اب سنیچر کو بھارت اور انگلینڈ کے مابین خطابی جنگ ہوگی۔

بھارتی ٹیم فائنل میں
بھارتی ٹیم فائنل میں
author img

By

Published : Feb 3, 2022, 12:46 PM IST

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ ICC U19 World Cup کے سیمی فائنل میچ میں بھارتی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت فائنل میں جگہ حاصل کر لی ہے۔ بھارت نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو 96 رنز سے شکست دی۔ India Reach U-19 World Cup Final

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

سیمی فائنل مقابلے میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کپتان یش دھل (110) کی سنچری اور نائب کپتان شیخ رشید کے 94 رنز کی بدولت 5 وکٹوں پر 290 رنز بنائے۔ جس کے بعد ہدف کا تعاقب کرنے اتری آسٹریلیائی ٹیم 41.5 اوورز میں 194 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ Yash Dhull and Shaikh Rasheed

بھارت کی جانب سے وکی اوستوال نے 3، روی کمار اور نشانت سندھو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کوشل تامبے اور انگکرش رگھوونشی نے ایک ایک بلے باز کو پویلین بھیجا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

آسٹریلیا کی جانب سے لاچلن شا نے سب سے زیادہ 51 رنز بنائے، اس کے علاوہ کورے ملر نے 38 اور کیمپبل کیلاوے نے 30 رنز بنائے۔

اس سے قبل پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارتی اننگز کے دوران کپتان یش دھُل اور نائب کپتان شیخ رشید نے ٹیم کو شروعاتی دو جھٹکوں سے بچایا اور مضبوط اسکور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کپتان اور نائب کپتان نے تیسری وکٹ کے لیے 204 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ بھارت نے آٹھویں اوور میں 16 رنز کے اسکور پر فارم میں چل رہے اوپنر انگکرش رگھونشی (6 رنز) کا وکٹ گنوا دیا۔ ولیم سالجمین کی گیند نے رگھوونشی کے بلے کا بیرونی کنارہ لے کر ان کا اسٹمپ اکھاڑ دیا جبکہ دوسرے اوپنر ہرنور سنگھ بھی زیادہ دیر نہیں ٹک سکے اور کو 37 رنز پر بھارت کو دوسرا جھٹکا لگا۔

اس کے بعد یش دُھل اور شیخ رشید نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو بڑے اسکور کی طرف لے گئے۔ اس دوران یش دُھل نے سنچری مکمل کی لیکن شیخ رشید محض چھ رنز سے سنچری بنانے سے محروم رہ گئے۔ دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 204 رنز کی شراکت قائم کی تاہم کپتان یش دُھل رن آؤٹ ہو گئے۔ وہ 46ویں اوور میں آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 110 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 110 رنز بنائے۔

اس کی اگلی ہی گیند پر شیخ رشید بھی اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔ ٹیم کا اسکور 241 رنز تھا۔ وہ جیک نسبیٹ کی گیند کا شکار ہوئے۔

شیخ رشید نے 108 گیندوں میں 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 94 رنز بنائے۔ نشانت سندھو جو کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے کے بعد اس میچ میں واپس آئے تھے نے ناٹ آؤٹ 12 بنائے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز دنیش نے محض 4 گیندوں میں 20 رنز کی اننگ کھیلی جس میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.