ETV Bharat / sports

WTC Final 2023 Day 1 ہیڈ اور اسمتھ کی شاندار بلے بازی سے آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط - ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2023

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ڈبلیو ٹی سی کا فائنل انگلینڈ کے اوول میدان میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے تین وکٹ کے نقصان پر 327 رنز بنا لیے ہیں۔

ہیڈ اور اسمتھ کی شاندار بلے بازی سے آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 2:41 PM IST

Updated : Jun 7, 2023, 10:50 PM IST

لندن: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے پہلے روز آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو سمتھ کی شاندار بلے بازی کی بدولت اسکور بورڈ پر 327 رنز بنا لیے ہیں۔ اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ کے درمیان 251 رنز کی شراکت بھی ہوئی ہے۔ یہ شراکت آسٹریلیا کے لیے بہت اہم تھی۔

اس دوران ٹریوس ہیڈ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی چھٹی سنچری اسکور کی جب کہ اسٹیو اسمتھ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 38ویں نصف سنچری مکمل کی، جس کے بعد آسٹریلیا اب مضبوط پوزیشن میں نظر آرہا ہے۔ ٹریوس ہیڈ 146 رنز پر ناٹ آوٹ ہیں جبکہ اسمتھ 95 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ بھارت کی جانب سے شامی، سراج اور شاردل کو ایک ایک وکٹ نصیب ہوا۔

دونوں ٹیمیں پہلی بار یہ ٹرافی جیتنے کے ارادے سے میدان میں اتریں ہیں۔ بھارتی ٹیم 2013 کے بعد پہلی آئی سی سی ٹرافی جیتنا چاہے گی۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ روی چندرن اشون کو اس میچ میں موقع نہیں ملا ہے۔ رویندر جڈیجہ بھارتی ٹیم میں شامل واحد اسپن گیندباز ہیں۔ وہیں اجنکیا رہانے طویل عرصے کے بعد ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

یہ میچ بھارت میں اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک اور ڈی ڈی اسپورٹس پر لائیو نشر کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار ایپ پر میچ کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر نشر کیا جا رہا ہے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ لندن کے اوول میں کھیلا جا رہا ہے۔ یہاں وکٹ پر اچھا باؤنس نظر آتا ہے۔ تیز گیند بازوں کو یہاں مدد ملتی ہے، لیکن جیسے جیسے میچ آگے بڑھتا ہے، پچ اسپن بولرز کے لیے کارآمد ثابت ہونے لگتی ہے۔ تیسرے دن کے آس پاس اسپنرز حاوی ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور تیز گیند بازوں کی سوئنگ موسم پر منحصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: WTC Final 2023 بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ڈبلیو ٹی سی فائنل میچ کب، کہاں اور کیسے دیکھیں

دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون:

بھارت کی پلیئنگ الیون: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، چیتشور پجارا، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، سریکر بھارت (وکٹ کیپر)، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، امیش یادیو، محمد شامی، محمد سراج

آسٹریلیا کی پلیئنگ الیون: ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لیبوشین، اسٹیون اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری (وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، نیتھن لیون، سکاٹ بولانڈ

Last Updated : Jun 7, 2023, 10:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.