ETV Bharat / sports

WPL 2023 Opening Ceremony افتتاحی تقریب کے ساتھ ویمنز پریمیئرلیگ کے پہلے سیزن کا آغاز ہوگا

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 11:43 AM IST

ویمنز پریمیئر لیگ کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آج شام 5.30 بجے ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کریتی سینن اور کیارا اڈوانی پرفامنس کریں گی۔ WPL 2023 Opening Ceremony

wpl opening ceremony
افتتاحی تقریب کے ساتھ ویمنز پریمیئرلیگ کے پہلے سیزن کا آغاز ہوگا

ممبئی: ویمنز پریمیئر لیگ( ڈبلیو پی ایل) کے پہلے سیزن کا آغاز آج کے رنگا نگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہونے جارہا ہے۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میچ سے دو گھنٹے قبل شروع ہوگی۔ اس تقریب میں جہاں بالی ووڈ اداکارہ کیارا اڈوانی اور کریتی سینن پرفارمنس کریں گی۔ وہں مشہور گلوکار اے پی ڈھلون اپنے گانوں سے ناظرین کو محظوظ کریں گے۔

ویمنز پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین بھی کافی پرجوش ہیں۔ مردوں کے آئی پی ایل کے 15 سیزن کی شاندار کامیابی کے بعد بی سی سی آئی پہلی بار ویمنز پریمیئر لیگ کا انعقاد کرنے جا رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں 5 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن کی نیلامی بھی ہوچکی ہے۔ اسمرتی مندھانا نیلامی کی سب سے مہنگی کھلاڑی تھیں، جنہیں رائل چیلنجرز بنگلور نے 3.4 کروڑ میں اپنے ٹیم سے منسلک کیا ہے۔ ویمنز پریمئر لیگ کا اسٹیج تیار ہے۔ ٹیمیں تیار ہیں اور ممبئی بھی ٹورنامنٹ کے تمام میچوں کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ پہلا میچ ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں شام 7.30 بجے کھیلا جانا ہے۔

مزید پڑھیں:

تقریب کے لیے ڈی وائی پاٹل کا گیٹ شام 4 بجے کھولا جائے گا۔ اس افتتاحی تقریب کے ٹکٹ Bookmyshow ایپ اور ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ افتتاحی تقریب تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہنے کی امید ہے۔ اس کے بعد شام 7 بجے ٹاس ہوگا اور پھر آدھے گھنٹے بعد ڈبلیو پی ایل کی پہلی گیند پھینکی جائے گی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ڈبلیو پی ایل کے پہلے سیزن کا پہلا میچ ممبئی انڈینز اور گجرات جائنٹس کے درمیان ہے۔ ممبئی کی کپتانی ہرمن پریت کور کے پاس ہے، جب کہ گجرات کی کمان آسٹریلیا کی وکٹ کیپر بلے باز بیتھ مونی کے ہاتھ میں ہے۔ ویمنز پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب کا براہ راست ٹیلی کاسٹ اسپورٹس-18 1 اور اسپورٹس-18 1 ایچ ڈی چینلز پر کیا جائے گا۔ اس تقریب کی لائیو سٹریمنگ Jio سنیما ایپ پر بھی دستیاب ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.