ETV Bharat / sports

India vs Sri Lanka 3rd T20: بھارت کی 3-0 سے کلین سویپ جیت کے ساتھ عالمی ریکارڈ

بھارتی ٹیم نے سری لنکا کو ٹی 20 میچ میں کلین سوئپ کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ ایئر نے سیریز کے تینوں میچ میں ناٹ آؤٹ 200 رنز بنائے ہیں India beat Sri Lanka in T20۔

IND Vs SL
IND Vs SL
author img

By

Published : Feb 28, 2022, 7:57 AM IST

اچھی فارم میں چل رہے شریاس ائیر کی ناقابل شکست 73 رن کی بدولت ہندوستان نے اتوار کے روز تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو 19 گیندیں باقی رہتے ہوئے چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی۔ اس طرح ہندوستان نے کلین سویپ کرکے لگاتار ٹی ٹوئنٹی کے 12 میچ جیتنے کےافغانستان کے عالمی ریکارڈ کی برابری کر لی World Record with India's 3-0 Cean Sweep Win۔

سری لنکا نے کپتان داسن شناکا (ناٹ آؤٹ 74) کی شاندار نصف سنچری اور چمیکا کرونارتنے (12 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 7.5 اوور میں شاندار 86 رنز کی بدولت 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر 146 رنز کا مشکل اسکور بنایا لیکن ہندوستان نے 16.5 اوور میں چار وکٹ پر 148 رن بنا کر سیریز میں کلین سویپ کیا۔ ایک بار پھر ہندوستان کی جیت کے ہیرو شریاس ایئر بنے جنہوں نے 45 گیندوں میں نو چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ایئرنے سیریز کے تینوں میچوں میں ناٹ آؤٹ 200 رنز بنائے ہیں جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔ انہیں پلیئر آف دی میچ کے ساتھ ساتھ پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی ملا۔

آئیر نے سنجو سیمسن کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 45 رنز کی شراکت قائم کی جب کہ کپتان روہت شرما ٹیم کی طرف سے پانچ وکٹ پر چھ کے اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ آئیر نے پھر دیپک ہڈا کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 38 اور رویندر جڈیجہ کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 45 رنز جوڑے۔

مزید پڑھیں:

سیمسن نے 12 گیندوں میں 18 رنز بنائے، دیپک ہڈا نے 16 گیندوں میں 21 رنز بنائے اور جڈیجہ نے 15 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 22 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ اس دوران وینکٹیش ائیر پانچ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

(یو این آئی)

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.