ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 پاکستان آسٹریلیا میچ کے پیش نظر چناسوامی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کا سخت انتطام

ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اپنا اگلا میچ 20 اکتوبر کو بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ اسرائیل فلسطین جنگ کے سبب اس میچ سے قبل اسٹیڈیم کے اطراف میں پولیس کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور سیکیورٹی میں اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔

World Cup: Security beefed up at Chinnaswamy Stadium ahead of Australia-Pakistan match
پاکستان آسٹریلیا میچ کے پیش نظر چناسوامی اسٹیڈیم میں سخت سیکیورٹی کا انتطام
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 9:04 PM IST

بنگلورو: آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان میچ سے قبل بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے اطراف پولیس کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو کھیلا جانا ہے۔ بنگلورو میں اس ورلڈ کپ کا یہ پہلا میچ ہے۔ کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (KSCA) نے میچ کے لیے مکمل تیاریاں بھی کر لی ہیں اور ٹکٹ تقریباً بُک ہو چکے ہیں۔

وہیں یہ بھی خبر آرہی ہے کہ اسرائیل فلسطین جنگ کی وجہ سے کچھ تنظیمیں اس میچ کو بین الاقوامی توجہ مبذول کرانے کے لیے ایک موقع کے طور پر استعمال کرسکتی ہیں۔ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی ہے کہ کچھ تنظیموں نے میچ کے دوران اسرائیل یا فلسطین کی حمایت میں پوسٹرز اور بینرز کے ساتھ نعرے لگانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اس حوالے سے الرٹ ہے اور میچ دیکھنے آنے والے ہر شخص پر نظر رکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم جو ٹورنامنٹ کے آغاز سے لگاتار دو بار ہار چکی تھی سری لنکا کے خلاف اپنا پہلا میچ جیتی ہے۔آسٹریلیا نے اب تک 3 میں سے صرف 1 میچ جیتا ہے اور اگر اسے سیمی فائنل میں اپنی راہ آسان کرنی ہے تو اسے پاکستان کے خلاف جیت درکار ہوگی۔ وہیں پاکستان نے 3 میں سے 2 میچ جیتے ہیں اور 1 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ہالینڈ اور سری لنکا کے خلاف جیتنے والے پاکستان کا رن ریٹ اچھا نہیں رہا ہے۔ بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنے کے بعد اس کا رن ریٹ -0.137 ہے۔ پاکستان کو اپنے رن ریٹ اور پوائنٹس کو بہتر بنانے کے لیے کسی بھی قیمت پر یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.