ETV Bharat / sports

Women's U19 T20 World Cup بھارت نے یو اے ای کو 122 رنوں سے شکست دے دی - Women U19 T20 World Cup India beat UAE

ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023 کا پہلا سیزن جنوبی افریقہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارتی خواتین کی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات انڈر 19 کو 122 رنز کے فرق سے شکست دے دی۔ Women's U19 T20 World Cup

Women's U19 T20 World Cup: India beat UAE by 122 runs
بھارت نے یو اے ای کو 122 رنوں سے شکست دے دی
author img

By

Published : Jan 16, 2023, 9:03 PM IST

بینونی: کپتان شیفالی ورما (78) اور شویتا شیراوت (74 ناٹ آؤٹ) کے درمیان 111 رنوں کی سنچری پارٹنرشپ کے بعد کفایتی گیندبازی کی بدولت بھارت نے ٹی 20 انڈر 19 ویمنز ورلڈ میں گروپ ڈی کے اپنے دوسرے مقابلے میں پیر کے روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف 122 رنز کے بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ ولو مورے پارک گراؤنڈ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی لڑکیوں نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے جس کے جواب میں یواے ای کی ٹیم 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر صرف 97 رنز ہی بنا سکی۔ شاندار بلے بازی کی بدولت ٹیم کو بڑے اسکور تک لے جانے کا پلیٹ فارم تیار کرنے کے بعد گیندبازی میں بھی دو اوورز میں محض سات رن خرچ کرنے والی شیفالی کو بہترین کھلاڑی کے خطاب سے نوازا گیا۔

شفالی، جنہیں سابق بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ کی خاتون ورژن کہا جاتا ہے، نے اپنی شہرت کے مطابق محض 34 گیندوں میں 229.41 کے اسٹرائیک ریٹ سے 78 رن بناڈالے۔ ان کی مختصر اننگ میں 12 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ شیفالی کا طوفان تھمنے کے بعد بھی شویتا نے دوسرے سرے پر یو اے ای کے گیند بازوں کی دھلائی جاری رکھی، لیکن ان کو آؤٹ کرنے کا ہتھیار اننگ کے آخر تک یو اے ای کی ٹیم کے پاس موجود نہیں تھا۔ شویتا نے 49 گیندوں میں سے 10 کو باؤنڈری لائن کے پارپہنچایا۔ ان دونوں کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز ریچا گھوش (49) کی دھماکہ خیز اننگ نے ہندوستان کو بڑے اسکور تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم شروع سے ہی بے بس نظر آئی اور بڑے شاٹس کھیلنے کے عوض میں وقفے وقفے سے ان کی وکٹیں گرتی رہیں۔ لاونیا کینی (24) اور مہیکا گور (26) کے علاوہ کپتان تیرتھ ستیش (16) اپنے ذاتی اسکور کو دوہرے ہندسے تک لے جانے میں کامیاب رہیں۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.