ETV Bharat / sports

جب تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ لفٹ میں پھنس گئے

Third Umpire Richard Illingworth Stuck In Lift آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ گراونڈ میں اس وقت ایک عجیب واقعہ پیش آیا جب تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ لنچ کے بعد لفٹ میں پھنس گئے۔ تھرڈ امپائر کے لفٹ پھنسنے کی وجہ سے تیسرے دن کا کھیل تاخیرسے شروع ہوا-

جب تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ لفٹ میں پھنس گئے
جب تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ لفٹ میں پھنس گئے
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 3:11 PM IST

میلبورن: آسٹریلیا-پاکستان ٹیسٹ کے دوران عجیب صورتحال کے درمیان کھیل میں خلل اس وقت پڑا جب تھرڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ لنچ کے بعد لفٹ میں پھنس گئے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور فیلڈ امپائرز میدان میں ان کے انتظار میں کھڑ رہے۔ تھرڈ امپائر کے لفٹ پھنسنے کی وجہ سے تیسرے دن کا کھیل تاخیرسے شروع ہوا-

یہ واقعہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب کھلاڑی دوسرے سیشن کے آغاز کا مقررہ وقت 1.25 بجے کھانے کے وقفے کے بعد میدان میں واپس آئے۔ لیکن دونوں آن فیلڈ امپائروں نے گیند کو پھینکنے کی اجازت نہیں دی کیونکہ ایلنگ ورتھ گرینڈ اسٹینڈ میں اپنی سیٹ تک نہیں پہنچ سکے تھے۔ معلوم ہوا کہ وہ لفٹ میں پھنس گئے تھے۔

جب میچ براڈکاسٹر نے کیمرے کا رخ تھرڈ امپائر کی سیٹ کی طرف کیا تو ایلنگ ورتھ اپنی سیٹ پر نہیں تھے۔ چند منٹ کے وقفے کے بعد کھیل شروع ہوا جب ایلنگ اپنی سیٹ پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈین ایلگر نے ہندوستانی گیند بازوں کا امتحان لیا

واضح رہے کہ میلبورن کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم آسٹریلیا نے پاکستان پر 241 رنوں کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 187 رن بنا لئے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں 264 رن بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.