ETV Bharat / sports

Duleep Trophy Final اندرجیت کی سنچری سے ساؤتھ نے سبقت حاصل کی

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 7:46 AM IST

دلیپ ٹرافی کے فائنل میچ میں ساؤتھ زون نے دوسرے دن ویسٹ زون کے خلاف 48 رن کی سبقت حاصل کر لی۔ بابا اندرجیت (118) نے سنچری بنا کر ویسٹ زون پر 43 رنز کی برتری دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ Baba Inderjit century

اندرجیت کی سنچری سے ساؤتھ نے سبقت حاصل کی

کوئمبٹور: بابا اندراجیت (118) کی شاندار سنچری اور روی سری نواسن سائی کشور (86/5) کے شاندار پنجے کی بدولت ساؤتھ زون نے دلیپ ٹرافی فائنل کے دوسرے دن ویسٹ زون کے خلاف 48 رن کی سبقت حاصل کر لی۔ ساؤتھ نے دن کے کھیل کے آغاز پر ویسٹ کو 270 رن پر آؤٹ کر دیا اور اسٹمپ تک سات وکٹوں کے نقصان پر 318 رن بنائے۔ West Zone vs South Zone

سائی کشور نے دن کا پہلا وکٹ ہیت پٹیل کی شکل میں لیا جو اپنی سنچری سے چوک گئے اور 98 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ پٹیل نے اپنی 198 گیندوں کی اننگز میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ سائی کشور نے کچھ دیر بعد چنتن گج (10) کی شکل میں اپنا پانچواں وکٹ لیا، جب کہ انڈکٹ 47 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

270 رن کے جواب میں ساؤتھ نے 101 رن پر مینک اگروال (09)، روہن کنومل (31) اور کپتان ہنوما وہاری (25) کی وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد اندرجیت نے منیش پانڈے (48) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 105 رن کی شراکت داری کی۔ پانڈے نے بھی 69 گیندیں کھیلتے ہوئے چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔

دوسری طرف اندراجیت نے گیند بازوں کے لئے مددگار وکٹ پر روایتی شاٹس کے ساتھ جارحانہ اننگز کھیلی۔ 112 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کرنے والے اندراجیت نے آؤٹ ہونے سے قبل 125 گیندیں کھیل کر 14 چوکوں کی مدد سے 118 رن بنائے۔ انہوں نے اور منیش نے دوسرے سیشن میں اسپن گیند بازوں پر کھل کر رن بنائے۔ پانڈے نے پہلے تنوش کوٹیان کو مسلسل دو چوکے لگائے، جس کے بعد انہوں نے آف اسپنر کو کور پر باؤنڈری اور ایک چھکا لگایا۔ اندرجیت نے بھی اپنے بازو کھولے اور شمس ملانی کی گیندوں پر دو چوکے لگائے۔ کوٹیان اور ملانی نے دوسرے سیشن میں 19 اووروں میں 109 رن دیے، حالانکہ کوٹیان نے پانڈے کو آؤٹ کر کے حساب برابر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: India Women vs England Women بھارتی خواتین ٹیم نے تاریخ رقم کی، 23 برس بعد انگلینڈ کو ان کے گھر پر شکست

تیسرے سیشن کے پہلے اوور میں اندرجیت کی وکٹ گرنے کے بعد ویسٹ زون کو کچھ امید جگی تھی، لیکن کرشنپا گوتم کی 55 گیندوں پر تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 43 رن کی اننگز نے جنوبی زون کے لیے 48 رن کی برتری کو یقینی بنایا۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر ساؤتھ نے 318 رن بنائے جس میں ٹی روی تیجا (26) اور سائی کشور (06) کریز پر موجود تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.