تیسرے دن ویسٹ انڈیز کی اننگز کو 5 وکٹ پر 340 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا لیکن 64 رنز بنا کر بقیہ پانچ وکٹ گنوا دیں۔ 344 رنز پر چھٹے وکٹ کے طور پر وکٹ کیپر جوشوا ڈی سلوا (29) کے آؤٹ ہونے کے بعد خالد احمد اور شرف الاسلام نے دو دو وکٹیں لے کر ویسٹ انڈیز کی اننگز کو 408 پر سمیٹ دیا۔ West Indies vs Bangladesh Test Series
-
Stumps on Day 3 with the #MenInMaroon on verge of a 2-0 series win & more #WTC23 points. Join us tomorrow on Day 4. #WIvBAN
— Windies Cricket (@windiescricket) June 26, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Live Scorecard - https://t.co/xzVQkcBCkW pic.twitter.com/Qgz6rWdvdS
">Stumps on Day 3 with the #MenInMaroon on verge of a 2-0 series win & more #WTC23 points. Join us tomorrow on Day 4. #WIvBAN
— Windies Cricket (@windiescricket) June 26, 2022
Live Scorecard - https://t.co/xzVQkcBCkW pic.twitter.com/Qgz6rWdvdSStumps on Day 3 with the #MenInMaroon on verge of a 2-0 series win & more #WTC23 points. Join us tomorrow on Day 4. #WIvBAN
— Windies Cricket (@windiescricket) June 26, 2022
Live Scorecard - https://t.co/xzVQkcBCkW pic.twitter.com/Qgz6rWdvdS
ویسٹ انڈیز کی جانب سے 172 رنز کی برتری کے بعد دوسری اننگز میں بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیش کے سلامی بلے بازوں کو کیمر روچ نے جلدی پویلین کا راستہ دکھایا۔ اس دوران کیمر روچ نے اپنے ٹیسٹ کریئر میں 250 وکٹیں بھی مکمل کرلیں۔ تمیم اقبال نے آٹھ گیندوں پر چار رنز بنائے جبکہ محمود الحسن جوئے نے 21 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 12 رنز جوڑے۔ اس کے بعد کیمر روچ نے انعام الحق کو چار رنز پر آوٹ کیا اور بنگلہ دیش نے 32 رنز پر تین وکٹیں گنوا دیں۔
اس کے علاوہ لٹن داس نے 19 رنز، شکیب الحسن نے 16 رنز اور نجم الحسین شانتو نے 42 رنز بنائے۔ نجم الحسن نے 92 گیندوں کی اننگز میں 8 چوکے لگائے۔ دن کے کھیل کے اختتام پر وکٹ کیپر نورالحسن 16 رنز بنانے کے بعد کریز پر موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھی مہدی حسن صفر پر کھیل رہے ہیں۔ بنگلہ دیش جس نے 132 رنز پر چھ وکٹیں گنوا دی ہے اب بھی 42 رن سے پیچھے ہے۔