ETV Bharat / sports

Shimron Hetmyer Included on ODI ون ڈے سیریز کے لیے ہیٹ مائر، اوشانے کی ونڈیز ٹیم میں واپسی - مائر نے ونڈیز کے لیے آخری ون ڈے جولائی

کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی) نے ہندوستان کے خلاف جمعرات سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے بائیں ہاتھ کے بلے باز شمرون ہیٹمائر اور تیز گیند باز اوشین تھامس کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

ون ڈے سیریز کے لیے ہیٹ مائر، اوشانے کی ونڈیز ٹیم میں واپسی

author img

By

Published : Jul 25, 2023, 7:49 PM IST

سینٹ جانس:ہیٹ مائر نے ونڈیز کے لیے آخری ون ڈے جولائی 2021 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔ اوشین تھامس جنوری 2020 میں آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے کھیلنے کے بعد سے ٹیم سے باہر ہیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے نئے مقرر کردہ محدود اوورز کے کوچ نے مئی میں کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہیٹ مائر، آندرے رسل، سنیل نارائن اور ایون لوئس کی قومی ٹیم میں واپسی ہو۔

سیمی نے کہا تھاکہ"میں نے ہیٹی (شمرون ہیٹمائر) اور ایون لیوس دونوں سے بات کی ہے۔ میں آپ کو بتانا چاہوں گا کہ ان کا ردعمل مثبت رہا ہے اور میں آندرے رسل جیسے لوگوں تک بھی پہنچا ہوں۔ میں نے سنیل نارائن اور ان تمام لوگوں سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ یہ جان سکیں کہ ان کے خیالات کیا ہیں۔ کیونکہ وہ اب بھی ہمارے گھریلو مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں۔"

کیریبین ٹیم کے کپتان شائی ہوپ بدستور برقرار ہیں جبکہ روومین پاول نائب کپتان ہیں۔ سی ڈبلیو آئی نے اطلاع دی ہے کہ فاسٹ باؤلر جےڈن سیلز اور لیگ اسپنر یانک کریا سرجری کے بعد ری کوری کے بعد ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر گڈاکیش موتی کو انجری سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کیمو پال انجری کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ نکولس پوران اور جیسن ہولڈر بھی انتخاب کے لیے دستیاب نہیں تھے، حالانکہ سی ڈبلیو آئی نے ان کی عدم دستیابی کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

بارباڈوس کے برج ٹاؤن میں واقع کینسنگٹن اوول جمعرات اور ہفتہ کو تین میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچوں کی میزبانی کرے گا۔ اس کے بعد ٹیمیں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں تیسرے ون ڈے کے لیے منگل کو ترنداد جائیں گی۔ تینوں میچ ہندوستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:India vs West Indies بارش کی وجہ سے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ڈرا

قابل ذکر ہے کہ ویسٹ انڈیز اکتوبر-نومبر میں ہندوستانی سرزمین پر منعقد ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔ وہ ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوران صرف تین میچ جیت سکی۔ بھارت کے خلاف سیریز ان کے لیے نئی ٹیم بنانے کا موقع ہوگی۔

ویسٹ انڈیز اسکواڈ: شائی ہوپ (کپتان)، روومین پاول (نائب کپتان)، ایلک اتھاناج، یانک کریا، کیسی کارٹی، ڈومینک ڈریکس، شمرون ہیٹمیئر، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، کائل میئرز، گڈاکیش موتی، جےڈن سیلز، روماریو تھیس، روماریو کیفر، او۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.