ETV Bharat / sports

Chris Gayle Birthday طوفانی بلے بازی کے بادشاہ کرس گیل

author img

By

Published : Sep 21, 2022, 10:10 AM IST

کرس گیل آج اپنا 43واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ کرس گیل 21 ستمبر 1979 کو کنگسٹن جمیکا میں پیدا ہوئے۔ ان کا پورا نام کرسٹوفر ہنری گیل ہے۔ گیل کے والد پولیس افسر تھے۔ Chris Gayle Birth Place

طوفانی بلے بازی کے بادشاہ کرس گیل
طوفانی بلے بازی کے بادشاہ کرس گیل

حیدرآباد: جب کوئی کرکٹر میدان پر بلے بازی کرنے کے لئے اترے اور اس کے اعزاز میں پورا اسٹیڈیم تالیوں سے گونج اٹھے تو سمجھ لینا چاہئے کہ وہ کھلاڑی کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ کرس گیل، جی ہاں ویسٹ کے وہ مایہ ناز کرکٹر جسے کالی آندھی بھی کہا جاتا ہے، کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ جب تک وہ کریز پر رہتے ہیں، حریف ٹیم کی حالت خراب رہتی ہے۔ کرس گیل ویسٹ انڈیز ٹیم کے ایک ایسے بلے باز ہیں جنہوں نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں کئی بڑے ریکارڈ بنائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کے پاس ٹی ٹوئنٹی میں ایسے بھی متعدد ریکارڈز موجود ہیں جس کو حاصل کرنے کے لئے ہر بلے باز ایک خواب دیکھتا ہے۔ Chris Gayle Birthday

کرس گیل آج اپنا 43واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ کرس گیل 21 ستمبر 1979 کو کنگسٹن جمیکا میں پیدا ہوئے۔ ان کا پورا نام کرسٹوفر ہنری گیل ہے۔ گیل کے والد پولیس افسر تھے۔ اس مایہ باز کیریبین بلے بازکھلاڑی نے اپنی زندگی میں اپنی بہترین پرفارمینس اور کارکردگی سے ایک اونچا مقام بنایا ہے۔ لیکن اس مقام تک پہنچنے میں گیل کو اپنی زندگی بہت جدوجہد سے گزرنا پڑا۔ اس کا بچپن غربت اور بے بسی میں گزرا اور اس محنت کش کھلاڑی نے پیٹ بھرنے کے لیے کیا کیا جتن نہ کئے۔ ان کی وہ مشقت، وہ جدوجہد اور محنت ہی تو ہےجس کے بل بوتے پر آج کرس گیل اپنے کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔ گیل کا بچپن غربت اور ناکامی میں گزرا۔ ان کا خاندان ایک جھونپڑی میں گذر بسر کرتا تھا۔مالی تنگدستی کی وجہ سےانہوں نے کالج کا چہرہ تک نہیں دیکھا۔ ہائی اسکول کے بعد پڑھائی درمیان ہی میں چھوڑنی پڑی۔ Chris Gayle Full name

کرس گیل کی زندگی میں ایک طرف مالی مجبوریاں تھیں تو دوسری طرف کرکٹر بننے کا خواب تھا۔کرکٹ اکیڈمی میں شمولیت حاصل کرنے کے لئے پیسے نہیں تھے ۔ان تمام پریشانیوں اور مجبوریوں کے باوجودگیل نے ہمت نہیں ہاری۔ غربت کے سامنے ان کی جدوجہد اور محنت جیت گئی۔

کرس گیل کے کرکٹ کیریئر کا آغاز لوکا کرکٹ کلب سے ہوا۔ اس وقت کرس گیل پہلی بار انڈر 19 میں کھیلے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے اپنا پہلا ون ڈے میچ 1999 میں ہندستان کے خلاف کھیلا اور 2006 میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی 20 کھیلا۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز سال 2000 میں زمبابوے کے خلاف کیا۔اپنی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے مشہور کرس گیل ٹیسٹ میچوں میں پہلی ہی گیند پر چھکا لگانے والے واحد بلے باز ہیں۔ انہوں نے یہ چھکا بنگلہ دیش کے خلاف کھیلتے ہوئے لگایا تھا۔

انہیں قومی ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملا۔ اپنا پہلا ون ڈے میچ ہندستان کے خلاف (1999) صرف 19 سال کی عمر میں کھیلا ۔ لیکن وہ اپنے کھیل سے متاثر نہ کر سکے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھرپور بیٹنگ کرنے والے کرس گیل کا بیٹ ابتدائی بین الاقوامی میچوں میں پرسکون رہا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ جب بھی گیل آؤٹ آف فارم رہے تو انہیں ٹیم سے باہررکھا گیا اور ضرورت پڑنے پر انہیں ٹیم کا حصہ بنالیا گیا۔

تقریباً چار سال کی جدوجہد کے بعد ایک بار پھر ہندوستان کے خلاف سیریز (2002) میں کھیلنے کا موقع ملا۔ یہاں گیل نے خود کو ثابت کیا اور اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا۔ گیل نے اس سیریز میں تین سنچریاں بنائیں۔ اس سال ان کا بیٹ بھی اچھا چلا۔ اس سیزن میں انہوں نے 1000 رنز بنائے۔

وہ ایسا کرنے والے ویسٹ انڈیز کے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل یہ کارنامہ تجربہ کار بلے باز ویوین رچرڈز اور برائن لارا کے نام تھا۔ اس کے بعد اس نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ان کی مسلسل کارکردگی سے ویسٹ انڈیز نے کئی میچ جیتے۔ گیل نے آئی پی ایل میں تیز ترین سنچری بنائی ہے۔ انہوں نے بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے 30 گیندوں میں یہ سنچری بنائی تھی۔اس کے علاوہ گیل کا ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ اسکور 333 ہے۔

ایک بہترین بلے باز ہونے کے ساتھ ساتھ گیل ایک اچھے گیند باز بھی ثابت ہوئے۔ گیل نے ایک روزہ میچوں میں 150 سے زائد وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔گیل ٹیسٹ میچوں میں ٹرپل سنچری بنانے والے چوتھے کھلاڑی ہیں۔کرس گیل کے نام ٹی 20 کرکٹ میں 1000 چھکے لگانے والے پہلے اور واحد بلے باز ہونے کا ریکار ڈ بھی درج ہے۔

سال 2013 کو آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی طرف سے کھیلتے ہوئے گیل نے پونے واریئرز کے خلاف 66 گیندوں پر 175 رنز کی تاریخی اننگز میں تیز ترین ٹی 20 سنچری کا ریکارڈ توڑا جو کہ اس فارمیٹ کی تاریخ میں کسی بلے باز کا سب سے بڑا سکور بھی ہے۔

گیل بین الاقوامی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں سے ہر ایک میں سنچری بنانے والے پہلے بلے باز ہیں۔گیل کے نام کسی ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی ہے – انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 130 چھکے لگائے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی رپورٹ کے مطابق، گیل نے ٹی ٹوئنٹی میں ہر 10ویں گیند پر چھکا لگایا ہے۔

گیل بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باؤلنگ میں بھی اپنے جوہر دکھاتے رہے۔ پھر انہیں جمیکا کے 'لوکاس کرکٹ کلب' کے لیے کھیلنے کا موقع ملا۔ سال 1998 میں انہیں فرسٹ کلاس میچ کھیلنے کا موقع ملا۔ جہاں گیل نے اپنی بلے بازی سے سب کو متاثر کیا۔اس کے علاوہ کرس گیل کے نام آئی پی ایل میں کئی بڑے ریکارڈز ہیں۔ ان کے پاس سب سے زیادہ انفرادی سکور کا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے ایک میچ میں سب سے زیادہ 175 رنز بنائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کرس گیل آئی پی ایل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

کرس گیل نے 103 انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ کھیل کر 42 سے زائد کی اوسط سے 7214 رنز بنائے ہیں۔ جس میں 15 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 301 ون ڈے میچوں میں گیل نے 25 سنچریوں اور 54 نصف سنچریوں کی مدد سے 10,480 رنز بنائے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے 58 میچوں میں 32 سے زائد کی اوسط سے 1627 رنز بنائے ہیں۔ جس میں 2 سنچریوں کے ساتھ 13 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ کرس گیل کے کرکٹ کیریئر میں ان کا ریکارڈ انہیں بڑا کھلاڑی بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرس گیل نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کی، بنے دنیا کے واحد بلے باز

کرس گیل بھلے ہی بین الاقوامی میچ سے ریٹائر ہو گئے ہوں لیکن وہ اب بھی کئی ممالک کی بڑی لیگز میں کھیلتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی دنیا کی مقبول ترین کرکٹ لیگ آئی پی ایل 2020 میں کنگز الیون پنجاب کی ٹیم کو شامل کیا گیا ہے۔ گیل کے پاس آئی پی ایل میں کئی بڑے ریکارڈز ہیں۔ اب تک آئی پی ایل کے ہر سیزن میں ان کی تیز بلے بازی نے کرکٹ کے شائقین کو بہت محظوظ کیا ہے۔ کرس گیل نے آئی پی ایل کے 125 میچوں میں 41.14 کی شاندار اوسط سے 4448 رنز بنائے ہیں۔ جس میں 6 سنچریوں سمیت 28 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ساتھ ہی 18 وکٹیں بھی ان کے نام ہیں۔ فی الحال سال 2019 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.