ETV Bharat / sports

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا - الزاری جوزف کو آرام دیا

West Indies Squad For Last Two T20 Matches ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے ساتھ ہونے والے آخری دو ٹی 20 میچوں کے لیے الزاری جوزف کو آرام دیا ہے اور شمرون ہیٹمائر کو ٹیم سے باہرکر دیا ہے۔

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 19, 2023, 5:43 PM IST

اینٹیگا:ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے ساتھ ہونے والے آخری دو ٹی 20 میچوں کے لیے الزاری جوزف کو آرام دیا ہے اور شمرون ہیٹمائر کو ٹیم سے باہرکر دیا ہے۔

ہیٹمائر نے انگلینڈ کے خلاف پہلے دو ٹی 20 میں ایک اور دو رنز بنائے اور وہ فارم کے لیے جدوجہد کرتے نظر آئے۔ ان کی جگہ اگست میں ہندوستان میں ٹی-20 کھیلنے والے جانسن چارلس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دریں اثناء جوزف کو اگلے ماہ ویسٹ انڈیز کے دورہ آسٹریلیا سے قبل آرام دیا گیا ہے۔ اس دورے میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ ٹیسٹ میچ 17 جنوری سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔ جوزف کے تینوں فارمیٹس میں کھیلنے کا امکان ہے۔جوزف نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 39 رنز دے کر تین وکٹیں لے کر اہم کارکردگی دکھائی۔ ویسٹ انڈیز نے یہ میچ 10 رنز سے جیت لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹ کمنز کو پیچھے چھوڑ مچل اسٹارک آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس طرح ہے: روومین پاول (کپتان)، شائی ہوپ، جانسن چارلس، روسٹن چیس، میتھیو فورڈ، جیسن ہولڈر، عقیل حسین، برینڈن کنگ، کائل میئرز، گڈاکیش موتی، نکولس پورن، آندرے رسل، شیرفین ردرفورڈ، روماریو شیفرڈ اور اوشین تھامس۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.