ETV Bharat / sports

Deodhar Trophy ویسٹ نے نارتھ ایسٹ کو نو وکٹوں سے شکست دی

author img

By

Published : Jul 24, 2023, 8:02 PM IST

ہاروک دیسائی (85) اور کپتان پریانک پنچال (ناٹ آؤٹ 99) کی نصف سنچریوں کی بدولت ویسٹ زون نے پیر کو دیودھر ٹرافی کے اپنے پہلے میچ میں نارتھ ایسٹ زون کو نو وکٹوں سے شکست دی۔

ویسٹ نے نارتھ ایسٹ کو نو وکٹوں سے شکست دی

پڈوچیری:نارتھ ایسٹ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم 47 اوورز میں 207 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ زون نے 208 کا ہدف 25.1 اوورز میں باآسانی حاصل کر لیا۔

نارتھ ایسٹ کے لیے تمام بلے بازوں نے اچھی شروعات کی لیکن کوئی بھی ففٹی تک نہیں پہنچ سکا۔ ایمالیو اتی لیمٹور نے اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے جبکہ کپتان لینگلونیامبا کیشانگ بم نے 30 رنز بنائے۔

ویسٹ زون کی جانب سے ارجن ناگواسوال نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ شمس ملانی اور شیوم دوبے کو دو دو وکٹ ملا، جبکہ چنتن گج، اتیت سیٹھ اور پارتھ بھت کے حصے میں ایک ایک وکٹ آیا۔

یہ بھی پڑھیں:India vs Bangladesh Women امپائر کے ساتھ بحث کرنے پر ہرمن پریت کور پر جرمانہ عائد

ہاروک اور پریانک، جو ویسٹ کے لیے اننگ کا آغاز کرنے آئے تھے، نے پہلے وکٹ کے لیے 21.1 اوور میں 167 رنز بنا کر نارتھ ایسٹ کو میچ سے مکمل طور پر باہر کر دیا۔ ہاروک 71 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ پریانک نے 69 گیندوں پر سات چوکوں اور سات چھکوں کے ساتھ ناٹ آوٹ 99 رنز پر میچ ختم کیا۔ راہل ترپاٹھی 11 گیندوں پر ناٹ آوٹ 13 رنز بنائے۔ پریانک سنچری سے ایک رن دوررہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.