سڈنی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز کے بعد ٹیم انڈیا اپنا دوسرا میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔ ٹیم انڈیا اس میچ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ Team India reach Sydney for Netherlands T20 World Cup Clash
میلبورن میں پاکستان کے خلاف شاندار جیت کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم آج (منگل کو) سڈنی پہنچ گئی ہے، یہاں بھارت کا مقابلہ نیدرلینڈ سے 27 اکتوبر کو سڈنی میں ہے۔ ٹیم انڈیا کی روانگی کا ویڈیو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔
اس ویڈیو میں کھلاڑی میلبورن سے سڈنی کا سفر کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس دوران وہ کافی پر سکون اور مزے کے موڈ میں نظر آئے۔ ویڈیو میں وراٹ کوہلی مداحوں کے ساتھ تصاویر کلک کرتے ہوئے نظر آئے۔ اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا، یوزویندر چہل اور ارشدیپ سنگھ بھی تفریح کے موڈ میں نظر آئے۔
بتادیں کہ نیدرلینڈز اور بھارت کی ٹیمیں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آمنے سامنے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میں اس سے قبل کوئی میچ نہیں کھیلا گیا ہے۔ ٹیم انڈیا اس سے پہلے نیدرلینڈ کے خلاف دو ون ڈے میچ کھیل چکی ہے۔ بھارت نے دونوں میچوں میں نیدرلینڈز کو شکست دی ہے۔
روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادیو، دیپک ہڈا، رشبھ پنت (وکٹ)، دنیش کارتک (وکٹ)، ہاردک پانڈیا، روی چندرن اشون، یوزویندر چہل ، اکشر پٹیل، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، ارشدیپ سنگھ، محمد سمیع۔
اسٹینڈ بائی: محمد سراج، شاردول ٹھاکر، شریاس آئیر، روی بشنوئی۔
مزید پڑھیں: