میلبورن: وراٹ کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت کو پاکستان کے خلاف چار وکٹوں کی سنسنی خیز جیت دلا کر نہ صرف اپنا فارم حاصل کیا بلکہ ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے فاتحانہ آغاز کے ہیرو بنے۔ کوہلی کی اننگز نے نہ صرف شائقین کو رقص کرنے پر مجبور کیا، بلکہ سابق لیجنڈ سنیل گواسکر بھی جیت کے بعد رقص کرتے ہوئے نظر آئے۔ بھارت کی جیت کے بعد وراٹ کوہلی کو سب سے پہلے روہت شرما نے اپنی گود میں اٹھایا۔ وہیں کنگ کوہلی کو عرفان پٹھان نے بھی کو گود میں اٹھا کر فتح کا جشن منایا، جس کا ویڈیو عرفان نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ Irfan, Gavaskar celebrate India's historic win against Pakistan at MCG
-
Patake to Kal hi is bande ne fod diye the,Diwali aaj Mubarak ho Sabhi ko. Lots of love to all. #HappyDiwali pic.twitter.com/LFRyyxoNJh
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) October 24, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Patake to Kal hi is bande ne fod diye the,Diwali aaj Mubarak ho Sabhi ko. Lots of love to all. #HappyDiwali pic.twitter.com/LFRyyxoNJh
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) October 24, 2022Patake to Kal hi is bande ne fod diye the,Diwali aaj Mubarak ho Sabhi ko. Lots of love to all. #HappyDiwali pic.twitter.com/LFRyyxoNJh
— Irfan Pathan (@IrfanPathan) October 24, 2022
دراصل عرفان نے دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں وہ پاکستان کے خلاف فتح کے بعد کوہلی کو گود میں اٹھائے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے عرفان نے کیپشن میں لکھا، ' پٹاخے تو کل ہی اس بندے نے پھوڑ دیے تھے، دیوالی آج سبھی کو مبارک ہو، سب کو ڈھیر سارا پیار۔'
عرفان کی جانب سے شیئر کیے گئے ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ بتادیں کہ دیوالی سے ایک دن قبل اتوار 23 اکتوبر کو بھارت نے پاکستان پر تاریخی فتح درج کی تھی۔ اس میچ میں کوہلی نے ناقابل شکست 82 رنز بنائے تھے۔ ویراٹ نے اس اننگز کو اپنی بہترین اننگز قرار دیا تھا۔
وراٹ کوہلی نے 53 گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 82 رنز بنا کر بھارت کو پاکستان کے خلاف تاریخی جیت دلاتے ہوئے اسے کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں اپنی بہترین اننگز قرار دیا۔ مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کوہلی نے کہا کہ یہ لاجواب رہا، میرے پاس شاید آج اس احساس کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: