بھارتی ٹیم کے آل راونڈر واشنگٹن سندر چوٹ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف 16 فروری سے کولکتہ میں ہونے والی ٹی۔20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور ٹیم میں ان کی جگہ کلدیپ یادو کو شامل کیا گیا ہے۔ Washington Sundar ruled out of t20 series against west indies
واشنگٹن سندر احمد آباد میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میں جمعہ کو چوٹ کے شکار ہوئے تھے۔ سینئر سلیکشن کمیٹی نے سندر کی جگہ لینے کے لیے کلدیپ یادو کو منتخب کیا ہے۔ Kuldeep Yadav replaces Washington Sundar in T20 series against WI
واشنگٹن سندر ٹی۔20 سیریز سے باہر ہونے والے تیسرے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے نائب کپتان کے ایل راہل اور اکسر پٹیل بھی سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔ ان کی جگہ رتوراج گائیکواڑ اور دیپک ہڈا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ KL Rahul ruled out of t20 series against west indies
یہ بھی پڑھیں: India West Indies 3rd ODI: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کیا
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 16 فروری کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔