ETV Bharat / sports

Virat Kohli Fastest To Complete 25000 Runs بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین پچیس ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بنے وراٹ کوہلی - تیز ترین پچیس ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ وراٹ کے نام

وراٹ کوہلی نے دہلی ٹیسٹ میں ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ میں 25000 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ Virat Kohli the fastest to complete 25000 runs

Virat Kohli the fastest to complete 25000 runs ind vs Aus 2nd test
بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین پچیس ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بنے وراٹ کوہلی
author img

By

Published : Feb 19, 2023, 5:08 PM IST

نئی دہلی: وراٹ کوہلی نے دہلی ٹیسٹ میچ میں بھارت کی دوسری اننگز میں ایک خاص ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چار ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلا جارہا ہے۔ سیریز کے دوسرے میچ میں اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں 25 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ کوہلی بین الاقوامی کرکٹ میں 25000 رنز بنانے والے دوسرے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔ اس معاملے میں صرف سچن ٹنڈولکر کوہلی سے آگے ہیں۔

کوہلی بین الاقوامی کرکٹ میں 25 ہزار سے زیادہ رنز بنانے والے بھارت کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر نے بین الاقوامی کرکٹ میں بھارت کے لیے 25 ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ ٹنڈولکر نے بین الاقوامی کرکٹ میں 34,357 رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ سچن ٹنڈولکر انٹرنیشنل کرکٹ میں 664 میچوں کی 782 اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 100 سنچریوں کی مدد سے 34357 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ اس معاملے میں دوسرے نمبر پر سری لنکا کے کمار سنگاکارا ہیں جنہوں نے 28016 رنز بنائے ہیں۔ رکی پونٹنگ نے اپنے کیرئیر میں انٹرنیشنل کرکٹ میں 27483 رنز بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ جے وردھنے نے 25957، جیک کیلس نے 25534 رنز بنائے ہیں۔

کوہلی بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین 25000 رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ 25 ہزار رنز بنا کر کے کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ کوہلی نے 549 بین الاقوامی اننگز میں 25 ہزار رنز مکمل کیے، جب کہ سچن کو 25 ہزار بین الاقوامی رنز مکمل کرنے کے لیے 577 اننگز کھیلنی پڑیں۔ اس معاملے میں دوسرے نمبر پر رکی پونٹنگ ہیں جنہوں نے 560 بین الاقوامی اننگز میں 25 ہزار رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.