ETV Bharat / sports

ICC T20I Rankings وراٹ کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں واپسی

بھارت کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی پاکستان کے خلاف شاندار 82 رنز بنانے کے بعد آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ دریں اثنا، بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی کے ساتھ آل راؤنڈرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ICC T20I Rankings

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 26, 2022, 4:51 PM IST

دبئی: بھارت کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی پاکستان کے خلاف شاندار 82 رنز بنانے کے بعد آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ بدھ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق، کوہلی 635 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچ درجے چڑھ کر نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ کوہلی نے پاکستان کے خلاف 82 رنز کی عمدہ اننگز میں 53 گیندوں پر چھ چوکے اور چار چھکے لگا کر بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یادگار فتح دلائی۔ICC T20I Rankings

سوریہ کمار یادیو واحد بھارتی بلے باز ہیں جو کوہلی سے بہتر درجہ بندی میں ہیں، حالانکہ وہ ایک مقام کھسک کر تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کونوے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 58 گیندوں پر ناٹ آوٹ 92 رنز کی اننگز کھیل کر تین درجے کی چھلانگ لگا کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کے محمد رضوان اب بھی 849 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کے سرفہرست بلے باز ہیں، لیکن وہ کونوے کے 831 ریٹنگ پوائنٹس سے زیادہ پیچھے نہیں ہیں۔

دریں اثنا، بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی کے ساتھ آل راؤنڈرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ پانڈیا نے پاکستان کے تین وکٹیں لینے کے بعد 40 رنز بنائے اور کوہلی کے ساتھ 113 رنز کی شراکت داری کی جو ٹیم انڈیا کی جیت میں فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ اس کارکردگی کے ساتھ، انہوں نے اپنے کیریئر کی بہترین ریٹنگ 189 حاصل کر لی ہے۔

ادھر افغانستان کے سرکردہ اسپنر راشد خان ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ گیندباز بن گئے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں چار اوور میں صرف 17 رنز پر ایک وکٹ حاصل کی۔ اس کارکردگی کی بنیاد پر انہوں نے آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: T20 World Cup وراٹ کوہلی نے اشون کی تعریف کی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.