ETV Bharat / sports

Virat Kohli آسٹریلیا کے خلاف بہتر کھیلنے کی تحریک ملتی ہے: وراٹ کوہلی - بھارت کے کامیاب ترین بلے بازوں

بھارتی ٹیم کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل سے قبل کہا ہے کہ آسٹریلیا کی مہارت اور مسابقتی رویہ انہیں بہتر کھیلنے کی ترغیب دیتا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف بہتر کھیلنے کی تحریک ملتی ہے: وراٹ کوہلی

author img

By

Published : Jun 6, 2023, 7:26 PM IST

لندن:بھارت کے کامیاب ترین بلے بازوں میں سے اہک وراٹ کوہلی نے کہاکہ میں (آسٹریلیا کی) ذہنیت کو اچھی طرح سمجھتا ہوں۔ اتنے مسابقتی لوگ، 11 میں سے 11 ایک ہی سمت میں سوچتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ میچ میں کیا ہو رہا ہے۔ انہیں جہاں موقع ملتا ہے اس کا فائدہ اٹھانے کے بارے میں سوچتے ہیں۔ ایسی ٹیم کے خلاف میری تحریک میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسی ٹیم جو اتنی مسابقتی ہے اورجس کی مہارت اتنی زیادہ ہے، ایسی ٹیم کے خلاف مجھے اپنے کھیل کی سطح کو بڑھانا ہی پڑتا ہے۔ اس ٹیم کی مہارت ایسی ہے کہ ایک بار آگے آنے پریہ آپ کو میچ میں واپس آنے کا موقع ہی نہیں دیں گے۔ اسی وجہ سے مجھے اپنا کھیل دوسری سطح پرلے جانا ہی پڑے گا۔

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ڈبلیو ٹی سی فائنل بدھ کو یہاں اوول گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔ کوہلی نے میچ سے قبل کہا کہ اوول میں بیٹنگ کرنا آسان نہیں ہوگا اور بلے بازوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی۔ کوہلی نے کہاکہ میرے خیال میں اوول چیلنجنگ ہو گا، ہمیں فلیٹ پچ نہیں ملے گی اور بلے بازوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنے نظم و ضبط پر توجہ مرکوز کرنی ہو گی۔ اس لیے آپ کو کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کا تجربہ ہونا چاہیے۔ ہم اس امید کے ساتھ نہیں جاسکتے کہ اوول کی پچ ہمیشہ کی طرح ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:WTC Final 2023 شبھمن گل آئی پی ایل اور ٹیسٹ کے فرق سے بخوبی واقف

ہندوستان نے اس سے قبل 2021 میں بھی ڈبلیو ٹی سی کے فائنل میں جگہ بنائی تھی، جہاں اسے نیوزی لینڈ سے شکست ہوئی تھی۔ اس بار جیتنے کی امید کرتے ہوئے، کوہلی نے کہا کہ جو بھی اوول کے حالات کے مطابق بہتر انداز میں ڈھال لے گا، وہ جیت جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حالات کے مطابق ڈھلنا ہوگا، ہمارے پاس صرف ایک میچ ہے اس لیے جو بھی حالات کے مطابق بہتر طورپر ڈھلے گا وہ میچ جیت جائے گا۔ یہی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی خوبصورتی ہے۔ دو ٹیمیں جو گھریلو حالات میں میں نہیں ہیں۔ اس لیے یہ دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا کہ دونوں ٹیمیں کس طرح سے صورتحال کو ایڈجسٹ کرتی ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.