بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 عالمی کپ کے اپنے پہلے مقابلے سے قبل کہا کہ 'پاکستان کی ٹیم میں کئی گیم چینجر ہیں اور ہمیں ان سے آگے رہنے کے لیے اپنے فطری گیم کے ساتھ کھیلنا ہوگا اور ہمیں امید ہے کہ ہم اپنا بہترین کھیل کھیلیں گے۔'
وراٹ کوہلی نے ہفتہ کو یہاں میچ سے پہلے ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا 'ہم کل کے میچ کے لیے پوری طرح تیار ہیں، ہم پورے اعتماد کے ساتھ میچ کھیلنے جائیں گے، حالانکہ ہم چیزوں کو ہلکے میں نہیں لے سکتے، کیونکہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے۔ آپ کو ہر بار ان کے خلاف اپنا بہترین کرکٹ کھیلنا ہوتا ہے۔'
کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ 'پاکستان کے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو اپنے دم پر کھیل کا رخ بدل سکتے ہیں۔ ہمیں پاکستان کے خلاف اپنے بہترین گیم پلان کے ساتھ کھیلنا ہے۔'
- یہ بھی پڑھیں: بھارت بمقابلہ پاکستان کرکٹ کی 'اصل جنگ': میتھیو ہیڈن
ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے وراٹ نے کہا، 'ورلڈ کپ میں آپ کو مختلف ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع ملتا ہے، جن سے ہم پہلے نہیں کھیلے ہوتے ہیں۔ بائیو ببل کے تعلق سے کھلاڑیوں سے بات کرنا ضروری ہے، کیونکہ لگاتار کرکٹ کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔'
(یو این آئی)