نئی دہلی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا آخری میچ 22 مارچ بروز بدھ کو کھیلا جائے گا۔ وشاکھاپٹنم میں بھارت کی شرمناک شکست کے بعد آسٹریلیا نے سیریز 1-1 سے برابری کر لی ہے۔ چنئی میں کھیلا جانے والا تیسرا ون ڈے میچ سیریز کے لیے فیصلہ کن ہوگا۔ اس لیے دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔ ٹیم انڈیا کے لیے آسٹریلیائی گیند بازوں پر قابو پانا آسان نہیں ہوگا۔ تاہم بھارت کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اس گراؤنڈ پر اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کے بلے سے کافی رنز نکلتے ہیں۔ اس قبل چنئی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ٹیم انڈیا نے جیت درج کی اور جہاں اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کے بلے سے کافی رنز نکلے تھے۔
تیسرے ون ڈے میں بھارت کو جیت دلانے کی ذمہ داری بھارت کے بلے باز وراٹ کوہلی پر ہوگی۔ چنئی میں ویسے بھی کوہلی کے بلے سے کافی رنز نکلتے ہیں۔ وراٹ نے چنئی میں 7 ون ڈے میچوں میں 283 رنز بنائے ہیں۔ جس میں ایک شاندار سنچری بھی شامل ہے۔ وراٹ اس گراؤنڈ پر دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ بھارتی کرکٹ شائقین اس ون ڈے میں وراٹ سے بڑے سکور کی توقع کر رہے ہیں۔ اب تک کے اعداد و شمار بتاتے ہیں تیسرے ون ڈے میں اگر وراٹ کا بلا چلتا ہے تو آسٹریلیا کی شکست یقینی ہے۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آخری ون ڈے میچ سال 2017 میں چنئی میں ہوا تھا۔ اس میچ میں بھارت نے ڈک ورتھ لوئس اصول کے مطابق یہ میچ 26 رنز سے جیتا تھا۔ بھارت کی جانب سے دیے گئے 282 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا سکور 9 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز ہو گیا تھا۔ اس میچ میں 83 رنز بنانے کے ساتھ ہی 2 وکٹیں لینے والے بھارت کے ہاردک پانڈیا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اس گراؤنڈ پر بھارت کا سب سے زیادہ اسکور 299 رنز ہے۔ بھارت کے خلاف بھارت میں کھیلے گئے پچھلے 10 ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا نے 5 بار جب کہ ٹیم انڈیا نے 5 بار جیتا ہے۔ چنئی میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: