ETV Bharat / sports

ICC T20I batter rankings ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں ویراٹ کوہلی نے لمبی چھلانک لگائی - کوہلی کے پاس موقع ہے رینکنگ کو بہتر کرنے کی

کوہلی کے پاس T20 بلے بازوں کی ٹاپ رینکنگ میں آنے کا اچھا موقع ہے، کیونکہ وہ ایشیا کپ کے دوران فارم میں واپس آنے کے بعد صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ICC T20I batter rankings

Virat Kohli rises 14 spots to 15th on latest ICC T20I batter rankings
کوہلی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں 14 درجے ترقی کرکے 15 ویں نمبر پر پہنچے
author img

By

Published : Sep 14, 2022, 4:33 PM IST

دبئی: بھارت کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے متحدہ عرب امارات میں حال ہی میں ختم ہونے والے ایشیا کپ میں اپنی بہتر کارکردگی کی بدولت آئی سی سی T20 بیٹر رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگائی ہے۔ وہ 14 درجے ترقی کرکے 15 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ کوہلی نے تقریباً تین برس بعد اپنی پہلی بین الاقوامی سنچری بنائی، جو افغانستان کے خلاف آئی تھی، انہوں نے پورے ایشیا کپ میں 276 رنز بنائے۔ کوہلی کے پاس T20 بلے بازوں کی ٹاپ رینکنگ میں آنے کا اچھا موقع ہے، کیونکہ وہ ایشیا کپ کے دوران فارم میں واپس آنے کے بعد صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ Virat Kohli rises 14 spots to 15th on latest ICC T20I batter rankings

اس فہرست میں بھارتی ٹیم کے کھلاڑی کے ایل راہل سات درجے کے فائدے کے ساتھ 23 ویں مقام پر پہنچے ہیں، جب کہ سری لنکا کے اسٹار بھانوکا راجا پاکشے (34 مقام سے 34 ویں نمبر پر آگئے)۔ وہ T20 بلے بازوں کی درجہ بندی میں اچھی برتری حاصل کی ہے۔

سری لنکا کے آل راؤنڈر ونیدو ہسارنگا کو بھی ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کا صلہ ملا ہے، وہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں ٹاپ فائیو میں چلے گئے ہیں۔ ایشیا کپ میں 'پلیئر آف دی ٹورنامنٹ' قرار دیئے جانے کے بعد سری لنکا کے میچ ونر ہسرنگا نے گیند بازوں کی درجہ بندی میں تین درجے بہتری کے ساتھ چھٹے مقام پر اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں سات درجے بہتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

سری لنکا کے آل راؤنڈر نے ٹورنامنٹ میں نو وکٹیں حاصل کیں، جن میں پاکستان کے خلاف فائنل میں تین وکٹیں بھی شامل ہیں، ان کی فارم کی وجہ سے سری لنکا چھٹی بار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوا۔

رواں برس کے آخر میں آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ہسرنگا دونوں درجہ بندی کی فہرستوں میں سرفہرست رہنے کی امید کر سکتے ہیں۔ 25 سالہ کھلاڑی اب ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سے صرف 100 ریٹنگ پوائنٹ پیچھے ہیں۔

بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن ایشیا کپ کے بعد افغانستان کے تجربہ کار محمد نبی کو پیچھے چھوڑ کر نئے نمبر 1 ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔

پاکستان کے سلامی بلے باز محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں اپنی برتری برقرار رکھی ہے، جب کہ جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم کا مقابلہ بابر اعظم سے ہے۔

ٹی ٹوئنٹی باؤلرز کی فہرست میں بھارتی تیز گیند باز بھونیشور کمار (چار درجے بہتری کے ساتھ ساتویں نمبر پر) اور پاکستانی جوڑی حارث رؤف (نو درجے بہتری کے ساتھ 25ویں نمبر پر) اور محمد نواز (سات درجے بہتری کے ساتھ 34ویں نمبر پر) ہیں۔

نئی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں ٹاپ 10 میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی، لیکن حال ہی میں تین میچوں کی سیریز مکمل ہونے کے بعد انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں نے کچھ بڑی چھلانگیں لگائیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.