ETV Bharat / sports

Virat Kohli Gets Emotional After Score 71st Century سنچری کے بعد ویراٹ کوہلی کا چھلکا درد - تین برس بعد ویراٹ کوہلی کی سنچری

انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی 71ویں سنچری اسکور کرنے کے بعد ویراٹ کوہلی کو میدان میں ہنستے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ سنچری اسکور کرنے کے بعد ویراٹ کوہلی نے کہاکہ وہ گذشتہ تین برسوں کے دوران 60-70 رنز کی کئی اننگز کھیلی، لیکن اسے بھی ناکامی ہی کہا گیا۔ Virat Kohli Gets Emotional After Score 71st Century

Virat Kohli reaches his 71st century
سنچری کے بعد ویراٹ کوہلی کا چھکا در
author img

By

Published : Sep 9, 2022, 10:34 AM IST

Updated : Sep 9, 2022, 12:07 PM IST

نئی دہلی: تقریباً تین برس بعد بھارت کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے جمعرات کے روز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2022 کے سپر فور میچ میں افغانستان کے خلاف اپنی 71ویں بین الاقوامی اور T20I میں پہلی سنچری اسکور کی، جس کا نہ صرف بھارت بلکہ عالمی کرکٹ کو بھی کافی عرصے سے انتظار تھا۔ کوہلی نے آخری بار نومبر 2019 میں ایڈن گارڈنز میں بنگلہ دیش کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ میں بین الاقوامی سنچری اسکور کی تھی، اب 1020 دنوں کے بعد ان کی سنچری کی خشکی ختم ہوئی۔ Virat Kohli reaches his 71st century

ویراٹ کوہلی نے ایشیا کپ 2022 کے سپر 4 میچ میں افغانستان کے خلاف سنچری بنا کر اپنے ناقدین کو کرارا جواب دیا ہے۔ انہوں نے سنچری کا کریڈٹ اپنی بیوی انوشکا شرما اور بیٹی وامیکا کو دیا۔ ویراٹ نے کہاکہ یہ انوشکا ہی ہیں جو برے وقت میں بھی ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہیں۔ اس نے ہمیشہ ان کی صحیح رہنمائی کی، انہیں چیزوں کو صحیح طریقے سے دیکھنا سکھایا، جس کی وجہ سے وہ آج اس مقام پر پہنچے ہیں'۔ Virat Kohli Gets Emotional After Score 71st Century

ویراٹ کوہلی نے میچ کے بعد کہاکہ ان تین برسوں میں انہوں نے 60-70 رنز کی کئی اننگز کھیلی، لیکن اسے بھی ناکامی ہی کہا گیا۔ سچ پوچھیں تو میں نے پوری لگن کے ساتھ کھیل کھیلا۔ مجھے جو کچھ ملا ہے وہ بھگوان کی وجہ سے ہے اور مجھے اسے قبول کرنے میں کوئی شرم نہیں ہے۔' سابق کپتان ویراٹ کوہلی کا مزید کہنا تھاکہ میں نے کچھ عرصے کے لیے کرکٹ سے بریک لیا اور پھر واپس آیا، دوبارہ واپس آنے میں ٹیم کی جانب سے مجھے بہت تعاون ملا۔

ٹیم نے مجھے پر سکون رکھا، بہت سارے مشورے دیے جس سے مجھے بہت مدد ملی۔ اس کے علاوہ میرے اس دور نے مجھے بہت کچھ سکھایا، لوگوں کی اپنی رائے ہے، لیکن لوگ محسوس نہیں کریں گے کہ آپ کیا محسوس کر رہے ہیں۔ میں اس وقت کے لیے شکر گزار ہوں جب اس نے میرا نقطہ نظر تبدیل کرنے میں میری مدد کی۔ بتادیں کہ ویراٹ کوہلی نے 1020 دنوں اور 83 اننگز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری اسکور کی ہے۔ ویراٹ کے پاس اب بین الاقوامی کرکٹ میں 71 سنچریاں ہیں۔ سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملے میں اب صرف سچن ٹنڈولکر ہی ویراٹ سے آگے ہیں۔ جن کے نام بین الاقوامی کرکٹ میں 100 سنچریاں درج ہیں۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Sep 9, 2022, 12:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.