ETV Bharat / sports

Test Skipper Virat Kohli: جنوبی افریقہ دورے سے قبل وراٹ کوہلی نے توڑی خاموشی، کہا ون ڈے کھیلوں گا

بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی Test Skipper Virat Kohli کی جنوبی افریقہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کی۔ روہت شرما کے ساتھ تکرار اور کپتانی کو لے کر شروع ہونے والی جنگ کے درمیان کوہلی پہلی بار منظر عام پر آ رہے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر
author img

By

Published : Dec 15, 2021, 2:22 PM IST

وراٹ کوہلی نے کہا کہ 'میں نے ٹی 20 کی کپتانی چھوڑنے سے متعلق پہلے ہی بی سی سی آئی کو آگاہ کر دیا تھا۔ میں نے انہیں اپنا نقطہ نظر بتایا تھا اور بی سی آئی نے میرے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا تھا۔ میں نے ان سے کہا کہ میں یک روزہ اور ٹیسٹ کپتان کے طور پر کھیلتا رہوں گا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

کوہلی نے کہا کہ 'جب میں نے ٹی 20 کپتانی کے تعلق سے بات کرنے کے لیے بی سی س آئی سے رابطہ کیا تھا تب ان سے واضح طور پر کہا کہ اگر عہدیدار یا سلیکٹرز نہیں چاہتے کہ میں کسی بھی ذمہ داری کو نبھاؤں تو ٹھیک ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ایک سوال کے جواب میں کوہلی نے مزید کہا کہ 'بی سی سی آئی کے ساتھ میرا رابطہ نہیں ہوا ہے اور میں آرام کرنا چاہتا تھا۔ میٹنگ سے ڈیڑھ گھنٹے پہلے مجھ سے رابطہ کیا گیا۔ چیف سلیکٹر نے ٹیسٹ ٹیم پر تبادلہ خیال کیا۔ 5 سلیکٹرز نے مجھے کہا کہ میں یک روزہ ٹیم کا کپتان نہیں بنوں گا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

جنوبی افریقہ دورے پر یک روزہ ٹیم کے سلیکشن کے سوال پر وراٹ کوہلی نے کہا کہ 'جہاں تک میرا تعلق ہے میں سلیکشن کے لیے ہمیشہ دستیاب ہوں۔ میں ون ڈے کے لیے دستیاب ہوں اور میں ہمیشہ کھیلنے کا خواہشمند ہو۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ یک روزہ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد وراٹ کوہلی نے پہلی بار پریس کانفرنس کی ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ میں ون ڈے کھیلنے کے لیے تیار ہیں اور ان کے بارے میں پھیلائی جانے والی خبریں غلط ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.