نئی دہلی: ٹیم انڈیا مشن ایشیا کپ کے لیے روانہ ہو گئی ہے اور ٹیم کے اسٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی اور رشبھ پنت دبئی پہنچ گئے ہیں Indian Cricket Team Landed in Dubai۔ روہت شرما کی قیادت والی ٹیم 28 اگست کو روایتی حریف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔ تاہم اس سے قبل ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔ Virat Kohli Meets Pakistan Captain Babar Azam
بی سی سی آئی نے بدھ کے روز ایک ویڈیو شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں ویراٹ کوہلی نے بابر اعظم کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور دونوں مسکراتے ہوئے نظر آئے۔ اس دوران ویراٹ نے افغانستان کے اسپنر راشد خان سے بھی ملاقات کی۔ وہیں اسپنرز یوزویندر چہل اور ہاردک پانڈیا نے بھی افغانستان کے محمد نبی اور راشد خان سے ملاقات کی۔
-
Hello DUBAI 🇦🇪
— BCCI (@BCCI) August 24, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Hugs, smiles and warm-ups as we begin prep for #AsiaCup2022 #AsiaCup | #TeamIndia 🇮🇳 pic.twitter.com/bVo2TWa1sz
">Hello DUBAI 🇦🇪
— BCCI (@BCCI) August 24, 2022
Hugs, smiles and warm-ups as we begin prep for #AsiaCup2022 #AsiaCup | #TeamIndia 🇮🇳 pic.twitter.com/bVo2TWa1szHello DUBAI 🇦🇪
— BCCI (@BCCI) August 24, 2022
Hugs, smiles and warm-ups as we begin prep for #AsiaCup2022 #AsiaCup | #TeamIndia 🇮🇳 pic.twitter.com/bVo2TWa1sz
بتادیں کہ سابق کپتان ویراٹ کوہلی تقریباً ایک ماہ سے کرکٹ کے میدان سے دور ہیں۔ اب وہ ایشیا کپ سے واپسی کریں گے۔ بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 28 اگست کو روایتی حریف پاکستانی کرکٹ ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ حالیہ فارم کے مطابق بابر دنیا کے ٹاپ بلے بازوں میں سے ایک ہیں، جب کہ ویراٹ کوہلی جدو جہد کر رہے ہیں۔ دونوں کے درمیان موازنہ بہت پہلے شروع ہوا تھا لیکن اب یہ موازنہ نے زور پکڑ لیا ہے۔
مزید پڑھیں: