ETV Bharat / sports

Rohit Sharma راہل اوپننگ کے لیے پہلی پسند، کچھ میچز میں کوہلی بھی کرسکتے ہیں اوپننگ - Virat Kohli as an opener is an option

روہت شرما نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ "آپ کے پاس متبادل دستیاب ہونا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے۔ جب آپ ورلڈ کپ جیسے ٹورنامنٹ میں جاتے ہیں تو یہ بہت اہم ہوتا ہے۔ آپ لچک چاہتے ہیں۔ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے کھلاڑی اپنی بہترین فارم میں ہوں اور کسی بھی پوزیشن میں بیٹنگ کر سکتے ہوں۔' Virat Kohli as an opener is an option

Virat Kohli is our third opener: Rohit Sharma says ahead of IND vs AUS 1st T20I in Mohali
راہل اوپننگ کے لیے پہلی پسند، کچھ میچز میں کوہلی بھی کرسکتے ہیں اوپننگ
author img

By

Published : Sep 19, 2022, 1:11 PM IST

موہالی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہاکہ وراٹ کوہلی کچھ ٹی 20 میچوں میں اوپننگ کرسکتے ہیں، حالانکہ ورلڈ کپ میں اوپننگ کے لیے کے ایل راہل ٹیم مینجمنٹ کی پہلی پسند ہیں۔ ایشیا کپ 2022 میں بھارت کے آخری میچ میں، کوہلی نے روہت کی غیر موجودگی میں اننگز کا آغاز کیا اور اپنی پہلی ٹی 20 انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔ Virat Kohli as an opener is an option

روہت نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ "آپ کے پاس متبادل دستیاب ہونا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے۔ جب آپ ورلڈ کپ جیسے ٹورنامنٹ میں جاتے ہیں تو یہ بہت اہم ہوتا ہے۔ آپ لچک چاہتے ہیں۔ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے کھلاڑی اپنی بہترین فارم میں ہوں اور کسی بھی پوزیشن میں بیٹنگ کر سکتے ہوں۔'

"جب ہم کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ یہ مستقل ہے۔ ہم تمام کھلاڑیوں کے معیار کو سمجھتے ہیں۔ ہم اسے ذہن میں رکھیں گے کیونکہ ہم نے تیسرے اوپنر کو نہیں لیا ہے، وہ (کوہلی) ظاہر ہے اوپننگ کر سکتے ہیں۔ وہ اپنی فرنچائز ی کے لیے اوپننگ کرتے ہیں۔ یہ ہمارے لیے ایک یقینی بہترین متبادل ہے۔"

کپتان روہت نے کہاکہ انہوں نے اس سلسلے میں ٹیم کے کوچ راہل دراوڑ سے بات کی ہے، کوہلی ورلڈ کپ سے قبل چند میچوں میں اوپننگ کر سکتے ہیں۔'

روہت نے کہاکہ "میں نے راہل بھائی سے بات کی ہے کہ ہمیں وراٹ کے ساتھ کچھ میچوں میں اوپننگ کرنی ہوگی کیونکہ وہ ہمارے تیسرے اوپنر ہیں۔ ہم نے پچھلے میچ میں ان کی کارکردگی دیکھی، اور جو کچھ ہم نے دیکھا اس سے ہم بہت خوش ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہم اس صورت حال کے لئے زیادہ تجربہ کریں گے"۔

روہت نے کہاکہ یہ راہل کے لیے فکر کی بات نہیں ہے، جو چوٹ کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ راہل چوٹ سے واپسی کے بعد متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے ہیں۔ انہوں نے ایشیا کپ 2022 میں پانچ میچ کھیلے، 26.40 کی اوسط اور 122.22 کی اوسط سے صرف 132 رنز بنائے، جس میں افغانستان کے خلاف 62 رنز بھی شامل تھے۔ اگر افغانستان کے خلاف کھیلی گئی ان کی اننگز کو ہٹا دیا جائے تو انہوں کے کل رنز 70 اور اوسط 17.50 ہے۔

روہت نے راہل کے بارے میں کہا، "میرے مطابق، کے ایل راہل ورلڈ کپ کھیلیں گے اور اوپننگ کریں گے۔ وہ بھارت کے لیے بہت اہم کھلاڑی ہیں۔ اگر آپ آخری دو تین سال کا ریکارڈ دیکھیں تو یہ بہت اچھا رہا ہے۔"

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.