ETV Bharat / sports

IND vs AUS Border Gavaskar Trophy کنگ کوہلی ناگپور ٹیسٹ کے لیے تیار - بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلہ

آسٹریلیا کے خلاف پہلا میچ 9 فروری کو ناگپور میں کھیلا جائے گا۔ اس کے لیے وراٹ کوہلی میدان میں خوب پسینہ بہا رہے ہیں۔ لیکن اس بار ان کی پریکٹس کا طریقہ مختلف تھا۔ IND vs AUS Border Gavaskar Trophy

Virat Kohli first dug pitch then Practice for 1st test match IND vs AUS Border Gavaskar Trophy
کنگ کوہلی ناگپور ٹیسٹ کے لیے تیار
author img

By

Published : Feb 7, 2023, 1:12 PM IST

نئی دہلی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز 9 فروری سے ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ میچ ناگپور میں ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن میں کھیلا جائے گا۔ اس بارڈر گواسکر سیریز میں اسپن گیند بازوں کا غلبہ دیکھا جا سکتا ہے۔ بھارتی ٹیم کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نیٹ پر کافی پریکٹس کر رہے ہیں۔ انہوں نے طویل عرصے سے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک بھی سنچری نہیں کھیلی ہے۔ اب کوہلی منفرد انداز میں بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں۔ انہوں نے آخری بار سنہ 2019 میں اس فارمیٹ میں سنچری بنائی تھی۔

ناگپور میں وراٹ کوہلی کی کارکردگی پر سب کی نظریں ہوں گی۔ کوہلی نے اس میچ کے لیے نیٹ پر مختلف انداز میں پریکٹس کی۔ کوہلی نے بائیں ہاتھ کے اسپن بولر سوربھ کمار کی گیندوں پر سوئپ اور ریورس شاٹس کی کافی مشق کی۔ آسٹریلیا کی ٹیم بھی ٹیسٹ میچ کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم میں ایک تجربہ کار آف اسپنر موجود ہے جو پہلے ہی ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کے چھکے چھڑا چکے ہیں۔

وراٹ کوہلی بھی کئی بار نیتھن لیون کی بولنگ سے الجھ چکے ہیں۔ یہی نہیں نیتھن لیون نے ٹیسٹ کرکٹ کوہلی کو کئی بار آؤٹ کیا ہے۔ وہیں کنگ وراٹ کوہلی کے پاس ناگپور کرکٹ اسٹیڈیم میں اب تک کا بہترین ریکارڈ ہے۔ کوہلی نے اس گراؤنڈ پر تین میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 88.50 کی شاندار اوسط سے مجموعی طور پر 354 رنز بنائے ہیں۔ یہی نہیں کنگ کوہلی نے اس دوران دو سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.