ETV Bharat / sports

ICC T20I Rankings: شریس ایر کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں لمبی چھلانگ، وراٹ کوہلی ٹاپ 10 سے باہر

بھارت کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ T20 International Match میں 75 رنز بنانے والے نوجوان بلے باز پتھوم نسانکا ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ اب وہ نویں نمبر پر ہے۔

author img

By

Published : Mar 2, 2022, 11:03 PM IST

شریس ائیر کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں لمبی چھلانگ، وراٹ کوہلی ٹاپ 10 سے باہر

سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی سیریز T20 International Series میں تین ناٹ آوٹ نصف سنچری بنانے والے شریس ائیر نے آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 27 مقامات کی لمبی چھلانگ لگائی ہے۔

اب وہ عالمی رینکنگ میں 18 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ جہاں ائیر نے اپنی رینکنگ میں بہتری کی ہے وہیں وراٹ کوہلی جنہیں اس سیریز میں آرام دیا گیا تھا، سرفہرست 10 بلے بازوں کی فہرست سے پھسل کر 15 ویں پائیدان پر چلے گئے ہیں۔بھارت نے یہ سیریز تین۔صفر سے جیتی۔

بھارت کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 75 رنز بنانے والے نوجوان بلے باز پتھوم نسانکا ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ اب وہ نویں نمبر پر ہے۔

جنوبی افریقہ کے سپر سٹار تیزگیندباز کگیسو ربادا نے نیوزی لینڈ میں زبردست واپسی کرتے ہوئے ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر کرنے کے بعد تیزگیندبازوں کی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر قبضہ جما لیا ہے۔

اب صرف پیٹ کمنز اور روی چندرن اشون ہی ٹیسٹ رینکنگ میں ربادا سے آگے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے لیے کائل جیمیسن ٹیسٹ گیندبازوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ ٹم ساؤتھی چھٹے نمبر پر ہیں۔

راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں مجموعی طور پر پانچ وکٹیں لے کر ون ڈے کرکٹ کے ٹاپ 10 گیندبازوں کی فہرست میں زبردست واپسی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ITF Suspend Russia: انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے روس کی رکنیت معطل کی

اس سیریز میں گیند سے کمال نہ دکھانے والے مہدی حسن معراج ساتویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دوسرے اور تیسرے ون ڈے میں بڑا اسکور بنانے والے لٹن داس کیریر 32 ویں نمبر پر ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.