ETV Bharat / sports

Virat Kohli Drops Out Of Top Ten: ٹیسٹ درجہ بندی میں وراٹ کوہلی ٹاپ ٹین سے بھی باہر - بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی

وراٹ کوہلی 2 ہزار 53 دنوں دنوں میں پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ کے ٹاپ 10 سے باہر ہوئے ہیں۔ ICC Test Rankings

Virat Kohli Drops Out Of Top 10 in ICC Rankings
وراٹ کوہلی ٹاپ ٹین سے باہر
author img

By

Published : Jul 6, 2022, 7:22 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی موجودہ وقت میں خراب فارم سے نبرد آزما ہیں اور تقریباً 3 سال سے ان کے بلے سے ایک بھی سنچری نہیں بنی جو ان کے معیار کے بالکل برعکس ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹیسٹ بلے بازوں کی تازہ ترین درجہ بندی میں وراٹ کوہلی 2 ہزار 53 دنوں میں پہلی بار ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔ آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق کوہلی 714 ریٹنگ کے ساتھ چار مقام نیچے 13ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ خراب فارم کے ساتھ جدوجہد کرتے ہوئے کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ کی دو اننگز میں صرف 31 (11، 20) رنز بنائے۔ Virat Kohli Struggling With Poor Form

دریں اثنا بھارتی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں 146 اور 57 رنز کی بہترین اننگ کے ساتھ رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ پنت ٹیسٹ رینکنگ میں 801 کی درجہ بندی کے ساتھ پانچ پائیدان اوپر چڑھ کر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ کورونا پازیٹیو ہونے کی وجہ سے اس ٹیسٹ سے باہر ہونے والے باقاعدہ روہت شرما ایک درجہ تنزلی کے ساتھ نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جب کہ انگلینڈ کے جانی بیرسٹو جنہوں نے پچھلی پانچ اننگز میں چار سنچریاں اسکور کی ہیں، 11 درجے کی چھلانگ لگا کر 10ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ جو روٹ، جو پٹودی ٹرافی میں انگلینڈ کے مین آف دی سیریز تھے، 923 کی رینکنگ کے ساتھ سرفہرست ٹیسٹ بلے باز ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.